کامرہ کلاں

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ین الاقوامی شہرت یافتہ گاؤں کامرہ ضلع اٹک کے صدر مقام اٹک شہر سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ھے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس اسی کے نام سے منسوب ھے۔ جو پاک فضائیہ کی دفاعی پیداوارکا ایک اھم اور بڑا کارخانہ ھے۔ جہاں پرانے طیاروں کی مرمت کے علاوہ نئے طیارے بھی بنائے جاتے ھیں۔۔

کامرہ کلاں ایک زرعی گاؤں ھے۔ اس کے شمال، مغرب اور جنوب مغرب کی زمینوں کو رھٹ والے کنوؤں کے ذریعے سیراب کیا جاتا تھا۔ شمال کی جانب کے اکثر رھٹ والے کنوئیں تو جنگ عظیم دوم کے دوران برطانوی حکومت نے ائرپورٹ میں شامل کر لئے۔

یہ ائرپورٹ جنگ عظیم دوم کے دوران بڑا مصروف اڈہ تھا۔ بعد میں اس کی کچھ اراضی مالکان کو واگزار کر دی گئی تاھم ائرپورٹ قائم رھا۔ سن ستّر کی دھائی میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس اسی پرانے ائرپورٹ کی اھمیت کو مدّنظر رکھ کر قائم کیا گیا۔ اور اب یہ ائرپورٹ پاک فضائیہ کا ایک اھم مستقر ھے۔گاؤں کے لوگ اس ائرپورٹ کو گراؤنڈ کہتے ھیں۔ جیسا کہ بتایا جا چکا ھے کچھ کنوئیں اس سابق ائرپورٹ (گراؤنڈ)کے اندر چلے گئے،کچھ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ختم ھو گئے اور باقی ایروناٹیکل کمپلکس میں چلے گئے۔ اب گاؤں کی جنوب میں بارانی اراضی پر مونگ پھلی اور گندم کی کاشت ھوتی ھے۔

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلکس نے انگریزی کے حرف 'سی' کی صورت میں تین اطراف سے اس گاؤں کو اپنے حصار میں لے رکھا ھے۔ اُس کی صورت کچھ یوں ھے کہ شمال میں تو مذکورہ بالا ائرپورٹ ھے، مشرق میں جہاز سازی کے کارخانے ھیں جب کہ جنوب میں غازی کے مقام پر دریائے سندھ سے نکلنے والی نہر بروٹھہ میں قائم ھائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن کی جانب بڑی شان سے رواں دواں ھے۔ نہر کے بائیں کنارے پر ایک پہاڑی ھے جسے مقامی لوگ 'پڑی' کہتے ھیں۔ 'پڑی' یا 'پڑ' سے بتھر مراد لیا جاتا ھے۔ اس پہاڑی کے پیچھے پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کا اسپتال،سول آبادی اور سکول وغیرہ تعمیر کئے گئے ھیں۔

کامرہ کلاں کے مغرب میں ٹھیکریاں نام کا ایک چھوٹا سا گاؤں ھے۔ کامرہ کلاں سے مغرب کی جانب جانے والی سڑک اسی ٹھیکریاں گاؤں سے گذر کر مدروھٹہ اور گوندل کو جاتی ھے۔ گوندل جی ٹی روڈ پر پاکستان میں مویشیوں کی مشہوراور بڑی منڈی ھے۔

مشرق میں کامرہ کلاں سے تقریبا متصل دو چھوٹے چھوٹے گاؤں 'پنڈا' اور ' چھوٹا کامرہ' یا 'کامرہ خورد' واقع ھیں، محکمہ مال کے کاغذات میں ان دونوں کا مشترکہ نام " پنڈسلیمان مکھن" ھے۔ قریب تر ھونے کے باعث کامرہ کلاں،کامرہ خورد اور "پنڈا" ایک ھی آبادی سمجھے جاتے ھیں، تاھم زبان یا بولی میں تھوڑا سا فرق ھے پنڈا اور کامرہ خورد والے "میرا" ،"میری" بولتے ھیں جبکہ کامرہ کلاں والے "میڈا" ، "میڈی" بولتے ھیں۔

کامرہ کلاں میں مختلف قومیں بستی ھیں۔سیّد،گوجر،اعوان،ملیار،جٹ،بیلی،کمہار،بافندے،نائی،موچی اور لوہار،ترکھان جبکہ ایک آدھ گھرانہ شرال،کیمپر، کھٹر، جھمٹ اور تریڑ وغیرہ کا بھی ھے۔ البتہ سیّد اور گوجر اس گاؤں کےقدیم اور بڑے قبیلے ھیں۔ گاؤں کی ابتداء اونچے ٹیلے سے ھوئی اس لئے سادات کی قدیم مسجد سب سے بلند مقام پر واقع ھے۔ ۔ گاؤں کی قدیم مساجد مین مسجد سادات، مسجد ملیاراں (میر پور حسین)،مسجد کسران کوانہہ والی مسجد،مسجد لوہاراں اور ڈھوک والی مسجد ھیں۔ اب آبادی کے پھیلنے کے ساتھ مساجد میں اضافہ ھورھا ھے۔

کامرہ کلاں ایک پرانا اور تاریخی گاؤں ھے۔ یہ مغرب کی طرف سے آنے والے حملہ آوروں کی گذرگاہ رھا ھے۔ اس کی قدامت اور تاریخی اہمیت کا پتہ اس کے ایک درجن سے زیادہ قبرستانوں سے چلتا ھے۔ ان میں دو تین بڑے قبرستان تو ایسے ھیں جن کی قبریں زمین کے ساتھ ھموار اور سپاٹ ھو چکی ھیں۔تاھم بڑی بڑی الواح مزار اب بھی باقی ھیں۔ان مقابر سے نکلنے والی انسانی ہڈیاں بھی اس کی قدامت کی گواہ ھیں۔ "پنڈا" گاؤں میں مکانوں وغیرہ کے لئے کھدائی کے دوران پرانے زمانے کے برتن اور پتھر وغیرہ بھی ملے ھیں۔ ان پتھروں میں سے ایک کالے رنگ کا پتھر جو قریبی پہاڑی "پڑی" کا ھے۔ اس پر کوئی قدیم زبان کندہ تھی۔ جسے اس کی تاریخی اھمیت کے پیش نظر ٹیکسلا کے عجائب گھر کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا اور وہ عجائب گھر میں اس علاقہ کی تاریخی یادگار کے طور پر بڑے اھتمام سے رکھا ھوا ھے۔ سیّاحوں اور تاریخی نوادرات کے محّۡقین کے لئے ایک نادر تحفہ ھے۔

کامرہ کلاں کی عام آبادی کا پیشہ زراعت تھا ےا وہ محنت مزدوری کر کے کماتے تھے۔ سادات میں سے بعض لوگ بھارت کے مشہور فولاد کے کارخانے میں کام کرنے کے لئے ٹاٹا نگر جمشید پور میں کام کرتے رھے۔جمشید پور کو شاید کالی مٹی بھی کہتے ھیں اس لیئے گاؤں کے ان سادات کی پہچان" کالی مٹی والے " پڑ گئی ھے۔ گاؤں کے کئی پیشہ ور مثلا موچی وغیرہ گاؤں سے بہتر روزگار کی تلاش میں دوسرے مقامات پر منتقل ھوچکے ھیں۔ جبکہ بعض لوگوں نے تعلیم حاصل کر کے اور دوسرے ھنر سیکھ کر نئے پیشوں کو اپنا لیا ھے۔

گاؤں میں شروع میں لڑکوں کی تعلیم کے لئے ایک پرائمری سکول تھا۔ جبکہ لڑکیون کی تعلیم کا کوئی انتظام نہ تھا۔ طلبہ قریبی گاؤں کےورنیکلرمڈل سکول شمس آباد جاتے تھے۔ ۱۹۵۱ میں جب گاؤں کے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیا گیاتو شمس آباد کے علاوہ عباسیہ، کالو خورد، گوندل، مدروھٹہ، حاجی شاہ اور ٹھیکریاں کے طالب علم کامرہ آ کر علم کی پیاس بجھانے لگے۔اس وقت سکول کی عمارت صرف دو کمروں اور ایک دفتر پر مشتمل تھی بعد میں اس میں اضافہ کیا گیا۔ اب لڑکوں کا یہ سکول دوسری جگہ منتقل ھو چکا ھے اور اس کی جگہ لڑکیوں کا ھائی سکول کام کر رھا ھے۔اس وقت گاؤں میں لڑکیوں اور لڑکوں کے الگ الگ سرکاری پرائمری اور ھائی سکولوں کے علاوہ پرائیویٹ سکول بھی فروغ تعلیم میں مصروف ھیں۔

تعلیم کے حصول اور فروغ سے گاؤں کے لوگ مختلف شعبہ ھائے زندگی میں نمایاں مقام پر فائز ھو چکے ھیں۔ ان میں فوجی آفیسر، ڈاکٹر، انجنئیر، پرفیسر، پرنسپل، ھیڈماسٹر،وکلاء اور ڈینٹل سرجن وغیرہ شامل ھیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں