کانٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
عمانویل کانٹ

عمانویل کانٹ (Immanuel Kant) (1724-1804) ایک جرمن فلسفی ہے جو یورپ کا مشہور ترین مفکرہے۔وہ ایک غریب گھرمیں کونزبرگ پرشیا جرمنی میں) پیدا ہوا۔اس کے سرپرست اس کا تعلیمی خرچ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔چنانچہ 1746 سے1755 تک اس کو خاندانی اتالیق کے طور پر کام کرنا پڑا۔اس طرح ذاتی محنت سے اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد بھی اس کو صرف ایک معمولی استاد کی جگہ ملی۔ 1760 کے بعد کے زمانہ میں اس کی تحریریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔ اس وقت جرمن یونیورسٹیوں میں لینبز (G.W.Leibniz) kc کے افکار چھائے ہوے تھے۔کانٹ نے لینبز پر سخت تنقیدیں کیں۔یہ تنقیدیں چونکہ دلائل کے اعتبار سے بہت طاقتور تھیں، کانٹ بہت جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اور پھر اس کے لیے اعلی ترقیات کے دروازے کھل گئے۔ ( اس کا قد چھوٹا مگر خیالات بڑے تھے)۔ کانٹ نے فلسفے کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا۔وقت کی حاکم قوتوں کے بارے میں سوال بیدا کیے. عقل اور آزادی کو اپنی سوچ کا محور قرار دیا۔ اسکے خیالات اب بھی مستقبل کے لیے مشعل را‎‏ہ ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔