کاوہاجوکی شوٹنگ سانحہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کاوہاجوکی شوٹنگ سانحہ مغربی فن لینڈ کے شہر کاہوجوکی میں ہونے والا ایک گولی باری کا واقعہ تھا۔ 23 ستمبر 2008 کو کاہوجوکی کے ایک تربیتی کولج میں متی یوہانی ساری نامی ایک بائیس سالہ طالبعلم نے ادھ-خودکار-پستول سے 10 طلبہ کو ماردیا۔

فن لینڈ کے اندر کاہوجوکی کا مقام

واقعہ[ترمیم]

پولیس نے فن لینڈ کے قومی نشریاتی ادارے وائے-ایل-ای کو بتایا کے سانحہ میں 9 لوگ ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ گولی باری مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے شروع ہوئی جس وقت کالج کی عمارت میں تقریبا 150 بچّے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق گولی مار 22 سالہ لڑکا تھا جو کے اسی اسکول کا طالبعلم تھا اور اس کا نام متی یوہانی ساری ہے۔ کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوث گولی مار نے اسکی ماسک پہن رکھا تھا اور والتھر پی-22 ٹارگٹ ادھ-خودکار-پستول ہتھیارسے لیس تھا۔ جسے سانحہ کے بعد نہتا کر گرفتار کر لیا گیا۔ فنش خبر رساں ایجنسی سواومن-ٹی ٹو ٹوئمسٹو کے مطابق گولی مار پستول کے علاوہ دھماکا خیز مواد سے بھی لیس تھا- طالبعلم نے گولی مارنے کی واردات کرنے کے بعد گرفتاری سے پہلے خود کو سر میں گولی ماردی اور چند گھنٹے بعد تمپرے شہر کے مرکزی اسپتال میں دم توڑ گیا-

جا‎ئے وقوعہ کے نزدیک کھڑی ایک سسو پسو

تاریخ[ترمیم]

یہ ایک سال کے مختصر دورانیہ میں فن لینڈ میں ہونے والا دوسرا شوٹنگ سانحہ ہے۔ نومبر،2007 میں یوکیلہ شوٹنگ سانحہ میں 8 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ اس سے پہلے فن لینڈ میں ہونے والا اکلوتا واقعہ راؤمہ کے شہر میں سن 1989 میں پیش آیا تھا جس میں دو لوگ ہلاک ہوئے تھے۔