کبیربینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اصطلاح term

خردبین
خردبینی
خردبینیہ
خردبینی
خردبینیت
خردبینائی
کبیربین
کبیربینی
کبیربینیہ
کبیربینی
کبیربینیت
کبیربینائی

microscope
microscopic
microscopic
microscopy
microscopy
microscopical
macroscope
macroscopic
macroscopic
macroscopy
macroscopy
macroscopical

کبیر بینی (macroscopic) کے لفظ سے مراد ایسے طبیعی اجسام کی ہوتی ہے کہ جو آنکھ پر کسی بھی قسم کے عدسے یا خردبین وغیرہ کو استعمال کیے بغیر عاری آنکھ (naked eye) سے دیکھے جاسکتے ہوں یعنی وہ اتنے کبیر (بڑے) ہوں کہ انکی دید یا بینائی (بین) عام انسانی آنکھ سے ممکن ہو۔ اگر اس مذکورہ بالا تعریف کا عام مظاہر زندگی اور اجرامِ مجرد (abstract objects) پر اطلاق کیا جاۓ تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ ؛ کبیر بینی ، اس دنیا میں اس وجودیت کو بیان کرتی ہے جس سے ہم خود کو آگاہ یا واقف (perceive) کر سکتے ہیں۔ عملی طور پر ایک مـم (1 mm) سے بڑے اجسام کو کبیربینیہ اجسام کہا جاتا ہے۔