کبیر توافق نسیجی مختلط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کبیر توافقِ نسیجی مختلط (major histocompatibility complex)، فقاریہ جانداروں میں پایا جانے والا ایک موراثی (genomic) حصہ ہوتا ہے اور ایسے وراثات (genes) کی تشکیل میں کردار ادا کرتا ہے کہ جو توافق نسیجی مستضدات (histocompatibility antigens) کی تضبیط کرتی ہیں اور یوں یہ کبیر توافق نسیجی مختلط جاندار کی قوت مدافعت (immunity) میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسے مختصر الفاظ میں MHC سے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ وہ وراثات کہ جو کبیر توافق نسیجی مختلط کا حصہ تو ہیں ہوتے مگر ردِ نصبہ (graft rejection) میں ملوث ہوتے ہیں ان کو صغیر توافقِ نسیجی مختلط (minor histocompatibility complex) میں شمار کیا جاتا ہے۔