کتاب نامہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتاب نامہ
Kitaab Nama
نعرہ: کتابوں کا جہاں آباد رہے
نوع: مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک مستقل سلسلہ
آغاز: 29 اپریل 2012ء
خدمات کی نوعیت: روزنامہ اشاعت
اشاعتی زبان: اُردُو
ویب گاہ: www.KitaabNama.org

"کتاب نامہ" مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک منفرد اور دلچسپ سلسلہ ہے جو ویب گاہ کی صورت میں مستقل شائع ہو رہا ہے۔ قبل ازیں یہ روزنامہ اخبار خیبر اسلام آباد / پشاور اور روزنامہ کے ٹو ٹائمز ایبٹ آباد کے ادبی صفحات پر شائع ہوتا رہا ہے۔ اس ہفت روزہ سلسلے کا پہلا شمارہ 29 اپریل 2012ء کو شائع ہوا۔ تب سے اب تک اس سلسلہ میں کتب کے حوالے سے معلومات میں قارئین کو شامل کیا جاتا ہے نیز نئے پڑھنے والوں کی راہنمائی، مختلف کتب کے تعارف اور ان کی معلومات کے ساتھ ساتھ حفاظتِ کتب، لائبریریوں کے بارے میں مفید معلومات اور قارئین کتب سے متعلق مختلف سلسلے بھی اس موضوع کا حصہ ہوتے ہیں۔ اردو زبان میں شائع ہونے والے اس منفرد سلسلے کا بنیادی مقصد معاشرہ سے ناپید ہوتے ہوئے مطالعہ کتب کے مشغلہ کو پھر سے زندہ کرنے کی سعی ہے۔ "کتاب نامہ" میں نہ صرف نئی شائع ہونے والی کتب کی اطلاع قارئین کو دی جاتی ہے بلکہ پرانی کتب کے حالیہ شائع ہونے والے نئے ایڈیشنوں کی معلومات کے ساتھ ساتھ بھُولی بسری کتابیں اور دیگر مختلف موضوعات پر کتب کے ساتھ کتابوں کی خبریں بھی زیر بحث رہتی ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف قارئین کتب اور مطالعہ کتب کے مشغلہ سے منسلک افراد سے گپ شپ بھی اس سلسلہ کا حصہ ہے تاکہ معاشرہ میں زبان وادب کے فروغ اور مطالعہ کتب جیسے ختم ہوتے ہوئے مشغلے کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔ مصنفین اور ناشرین کتب سے قارئین کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے اور اس حوالے سے ان کے تاثرات اور خیالات بھی قارئین تک پہنچائے جاتے ہیں۔ "کتاب نامہ" میں حفاظت کتب اور لائبریریاں بھی خاص موضوع رہتی ہیں۔ اس کے انچارج ثاقب محمود بٹ ہیں اور ان کی معاونت عائشہ اکرام، محبوب الٰہی مخمور، راشد منصور راشد اور سمیرا انجم کرتے ہیں۔ "کتاب نامہ" کی ڈیزائنگ اور کمپوزنگ کے فرائض تخلیقی ٹیم سر انجام دے رہی ہے جب کہ ویب ماسٹر وقاص احمد ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]