کتبغا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

قطبوغا ایک شامی عیسائی تھا اورہلاکو خان کی اُن افواج کا سپہ سالار تھا ۔اس کو ہلاکو خان نے شام اور مصر کی فتح کی ذمہ داری سپرد کی تھي۔ اس نے دمشق کو فتح کیا اور مصر کے سلطان قطز کو ہلاکو خان کا حکم دیا کہ مصر کو اس کے حوالے کیا جائے ورنہ وہ قاہرہ کا حال بغداد سے بدتر کردے گا۔مملوکوں کو ڈرانے کی خاطر اس نے دمشق میں بھی خوب لوٹ مار کی اور اسے برباد کیا۔ سلطان قتز نے خلاف توقع منگولوں سے جنگ کا اعلان کیا اور سپہ سالار بیبرس کی زیرقیادت ایک بڑی فوج فلسطین روانہ کی جسں نے عین جالوت کے مقام پر منگول لشکر کو ایک سخت جنگ کے بعد تاریخي شکست سے دوچار کیا۔یہ کتبغا کی بھی بطور سپہ سالاری ۳۹ جنگوں میں پہلی شکست تھی۔شکست خوردہ منگولوں نے راہ فرار اختیار کی مگر کتبغا گرفتار ہوا اور دیگر گرفتار شدہ منگولوں کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

مزيد ديکھئے[ترمیم]

مسلمان اور منگول