کرسٹوفر لی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کرسٹوفر لی (2009ء)

کرسٹوفر لی (انگریزی: Sir Christopher Frank Carandini Lee) ایک انگریز اداکار ہیں جو 27 مئی 1922ء کو پیدا ہوئے۔ ابتداء میں آپ نے ولن کے کردار نبھائے خاص طور پر کاؤنٹ ڈریکولا کے کردار نے آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا لیکن آپ بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی گئی فلم "جناح" میں اپنے کردار کو زندگی کا سب سے اہم کردار قرار دیتے ہیں۔ [1]

اس کے علاوہ آپ کے مشہور فلموں میں دی وکر مین (1973ء)، دی مین ود دی گولڈن گن (1974ء)، اسٹار وارز سیریز اور دی لارڈ آف دی رنگز فلم ٹرائلوجی شامل ہیں۔ آپ 1948ء سے اب تک 266 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ 2009ء میں ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر آپ کو "سر" کے خطاب سے نوازا گیا۔

آپ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔ آپ انگریزی، اطالوی، فرانسیسی، ہسپانوی اور جرمن زبانیں بخوبی بولتے ہیں جبکہ سویڈش، روسی اور یونانی زبان پر بھی خاصی گرفت رکھتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ کرسٹوفر لی اپنے یادگار ترین کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے یوٹیوب پریو ٹیوب وڈیو

بیرونی روابط[ترمیم]