کرکٹ لغت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرکٹ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ کھیلے جانا والا کھیل ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے الفاظ انگریزی زبان کے ہیں، یہاں پر ان الفاظ کی فہرست اور ان کے اردو میں معنی درج کیے گئے ہیں۔

ا[ترمیم]

آل آؤٹ (All Out)
جب ایک ٹیم کے گیارہ میں سے دس بلے باز آوٹ ہو جائیں یا کسی وجہ سے اپنی باری مکمل نہ کر سکیں۔
آل راؤنڈر (All-Rounder)
وہ کھلاڑی جو گیند بازی اور بلے بازی میں مہارت رکھتا ہو۔
اپیل (Appeal)
وہ عمل جب گیند باز اور اس ٹیم کے کھلاڑی امپائر سے چیخ کر بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔
ارؤنڈ دا وکٹ (Around the Wicket)
جب گیند باز سٹمپ کی دائیں جانب سے گیند بازی کرتا ہے۔
ایشیا کپ (Asia Cup)
ایشیائی ٹیموں کے درمیان ہونے والا ٹورنہ منٹ جو تقریبا ہر دو سال منعقد ہوتا ہے۔
ایشیز (Ashes)
آسٹریلیا اور برطانیہ کی ٹیموں درمیان ہونے والا ٹورنامنٹ۔
ایٹ سٹمپ (At Stumps)
ٹیسٹ میچ کے دوران جب ایک دن کا کھیل مکمل ہوتا ہے۔
اوسط (Average)
گیند باز کی اوسط یعنی گیند بازکتنے دوڑیں دے کر ایک وکٹ لیتا ہے۔ بلے باز کی اوسط یعنی بلے باز ایک بار آؤٹ ہونے تک کتنی دوڑیں بناتا ہے۔

ب[ترمیم]

بلا (Bat)
لکڑی کا بنا ہوا وہ آلہ جس سے بلے باز گیند کو مارتا ہے۔
بلے باز (Batsman)
وہ کھلاڑی جو بلے بازی میں مہارت رکھتا ہو یا جو فی الحال بلے بازی کر رہا ہو۔
بلے بازی (Batting)
وہ عمل جب ایک کھلاڑی بلا پکڑ کر گیند کو مارتا ہے اور دوڑیں بنانے کی کوشش کرتا ہے۔