کعب بن لوی
حضرت کعب بن لوی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آباء و اجداد میں سے تھے۔ ان کا شجرہ کچھ یوں ہے
کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
(عربی میں : كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان )
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ ان تک یوں پہنچتا ہے
محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب
(عربی میں : محمد بن عبدالله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي )
ابن کثیر نے لکھا ہے کہ ایک دفعہ یوم العروبہ (جمعہ) کے دن کعب بن لوی نے قریش کو جمع کیا اور مختلف باتیں کر کے کہا کہ عنقریب میں تم کو ایک خوشخبری دوں گا جو ایک نبی کریم کے بارے میں ہوگی۔[1]۔ اس سے ان لوگوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آباء کے ایمان پر شک کرتے ہیں۔ یہ واقعہ بعثت سے پانچ سو ساٹھ سال پہلے کا ہے۔
مآخذ [ترمیم]
- ^ البدایۃ والنہایۃ از ابن کثیر جلد دوم۔ اردو ترجمہ شائع کردہ از نفیس اکیڈمی کراچی