کلائنٹ و سرور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
عمیل اور معیل کے درمیان تعلق کا وضاحتی خاکہ

سادہ سے الفاظ میں عمیل و معیل (Client/Server)، کسی فرد کے سامنے رکھے کمپیوٹر (کلائنٹ) اور کہیں دور موجود سرور کے درمیان رابطے اور شراکہ کو کہا جاتا ہے اور یہ اصطلاح 1980 سے دیکھنے میں آرہی ہے۔ درحقیقت یہ ایک طرح کا سوفٹ ویئر ہی ہوتا ہے جس کا مقصد ایک صارف کے لیۓ کمپیوٹر کے استعمال میں آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس کی تعریف علمی انداز میں یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ

علمی تعریف[ترمیم]

عمیل و معیل ، ایک ایسا معماری شراکہ (network architecture) ہوتا ہے جو کہ عمیل / client اور معیل / server کے مابین پایا جاتا ہے۔ یہاں کلائینٹ یا عمیل، عموما ایک ایسا نفاذیہ ہوتا ہے جو کہ graphical user interface کا استعمال کررہا ہوتا ہے۔ ایک عمیل کو ایک درخواست گذار کہا جاسکتا ہے جو کہ اپنی مطلوبہ معلومات کے لیۓ معیل کی جانب دست سوال دراز کرتا ہے اور معیل اس سوال کے جواب میں عمیل کو درکار معلومات فراہم کردیتا ہے۔ معیل یا سرور کی مختلف اقسام ہوسکتی ہیں مثلا

سرور یا معیل کی مندرجہ بالا اقسام کا مقصد ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوا کرتا ہے لیکن بنیادی طور پر انکی تعمیر یکساں اصولوں پر ہی ہوتی ہے۔

خصوصیات[ترمیم]

عمیل و معیل معماری کا بنیادی مقصد اک ایسی قابل مقیاس (scalable) معماری فراہم کرنا ہوتا ہے کہ جسمیں کسی شراکہ پر موجود ہر مھمہ (process) باالفاظ دیگر شمارندہ ، یا تو ایک عمیل ہوتا ہے یا ایک معیل۔ عموما ایک معیل مصنع لطیف (یا سرور سوفٹ ویئر) ایک ایسے کمپیوٹر یا شمارندہ پر ہوتا ہے جو کہ طاقتور ہو اور خاص طور پر کاروباری نفاذیات کو چلانے کے لیۓ بنایا گیا ہو۔ جبکہ عمیل ایک ایسا مصنع لطیف عام طور پر ایک ذاتی شمارندے (PC) یا ایک ورک اسٹیشن پر چل سکتا ہے۔ ایک عمیل کے پاس تمام تر معلومات معیل سے آتی ہیں اور وہ انہی کی خارجات (outputs) صارف تک پہنچاتا ہے

معیل کی خصوصیات[ترمیم]

  • لافاعل (خادم) --- Passive slave
  • عمیل کی جانب سے درخواست یا سوال آنے کا منتظر
  • درخواست آنے پہ اس پر عملکاری (processing) کرکہ جواب یا ردعمل روانہ کرتا ہے

عمیل کی خصوصیات[ترمیم]

  • فاعل (کارفرما) --- Active master
  • معیل کی جانب درخواست روانہ کرتا ہے
  • معیل کی جانب سے درخواست پر جواب یا ردعمل کا منتظر

چند فوائد[ترمیم]

عمیل و معیل مصنع لطیف (کلائنٹ سرور سوفٹ ویئر)، ایک متنوع ، پیغامات کی بنیادوں پر قائم اور مطبقیہ تحت الساخت (modular infrastructure) رکھنے والی ایک ایسی معماری (آرکیٹیکچر) ہے جو کہ نیٹ ورک اور شمارندے کے نظام کی مندرجہ ذیل خصوصیات میں بہتری پیدا کرتی ہے

اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اسکو کوئی صارف سیکھـ سکتا ہو اسطرح کہ وہ اسمیں مدخلات (inputs)، خارجات (outputs) اور یفسر (interpret) باآسانی کرسکے
اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اسکو ، اس ماحول سے ہٹ کر کہ جسکے لیۓ اسکو بنایا گیا ہو ، نئے ماحول اور نفاذات (applications) کے مطابق ڈھالا یا تبدیل کیا جاسکے
اس سے مراد کسی دو یا زائد نظاموں (خواہ شمارندے ہوں یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے وہ آپس میں معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہوں
اس سے مراد کسی نظام (خواہ شمارندہ ہو یا کوئی اور) میں موجود وہ آسانی ہوتی ہے کہ جس کی مدد سے اس نظام یا اسکے کسی جزء کو کسی مسلہء کے حل کے لیۓ تبدیل کیا جاسکتا ہو

مزید دیکھیۓ[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]