کلمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلمہ: بامعنی لفظ ہوتا ہے یعنی ایسا لفظ جس سے کچھ معنی ظاہر ہوں مثلا: سیاہ، سفید، پانی، برف، سچ، جھوٹ، سورج، چاند، ستارے، زمین، آسمان وغیرہ۔ کلمہ: کی تین اقسام ہیں اسم: جو کسی جگہ، چیز یا شخص کے نام کو ظاہر کرے جیسے پاکستان، گھڑی، منتظر وغیرہ۔ فعل: وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے جیسے سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے، اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ۔ حرف: وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ ہی فعل ہو مگر اسم اور فعل کوآپس میں ملا کر مطلب پورا کرے جیسے کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے وغیرہ

کلمہ[ترمیم]

کلمہ کا مفہوم[ترمیم]

وہ الفاظ جو کچھ معنی رکھتے ہوں اور سُننے والے کی سمجھ میں آسانی سے آ جائیں کلمہ کہلاتے ہیں۔

یا

کلمہ بامعنی لفظ ہوتا ہے یعنی ایسا لفظ جس کے کچھ معنی ظاہر ہوں اُسے کلمہ کہتے ہیں۔

یا

ایسا لفظ جس کے اپنے کچھ مخصوص معنی ہوں کلمہ کہلاتا ہے۔

کلمہ کی مثالیں[ترمیم]

کلمہ کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

سیاہ، سفید، پانی، برف، سچ، جھوٹ، سورج، چاند، ستارے، زمین، آسمان وغیرہ

کلمہ کی اقسام[ترمیم]

کلمہ کی تین اقسام ہیں۔

  1. اسم
  2. فعل
  3. حرف

اسم[ترمیم]

اسم کا مفہوم[ترمیم]

  • اسم اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو کسی جگہ، چیز یا شخص کا نام ہو۔
  • اسم وہ کلمہ ہے جو کسی شخص، جگہ یا چیز کے لیے استعمال ہو۔
  • کسی چیز، جگہ یا شخص کے نام کو اسم کہا جاتا ہے۔

اسم کی مثالیں[ترمیم]

اسم کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

پاکستان، کراچی، لاہور،اسلام آباد، فصیح، ثاقب، شاہدہ، منتظر، حنا، پہاڑ، دریا، سمندر، زمین، آسمان، کرسی، میز، قلم، دوات، گھڑی، کمپیوٹر وغیرہ

فعل[ترمیم]

فعل کا مفہوم[ترمیم]

  • فعل وہ کلمہ ہے جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا زمانے کے لحاظ سے پایا جائے۔
  • فعل اُس کلمہ کو کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا زمانے کے تعلق سے پایا جائے۔
  • زمانے کے تعلق سے پایا جانے والا ایسا کلمہ جس میں کسی کام کا کرنا، ہونا یا سہنا پایا جائے فعل کہلاتا ہے۔

فعل کی مثالیں[ترمیم]

فعل کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

سوتا ہے، سوئے گا، کھائے گا، کھاتا ہے، پیتا ہے، پیئے گا، پڑھا لکھا ہے، پڑھے گا، وہ آتا ہے، اسلم آیا، عرفان گیا وغیرہ

حرف[ترمیم]

حرف کا مفہوم[ترمیم]

  • حرف اُس کلمہ کو کہتے ہیں جو نہ تو کسی چیز کا نام اسم ہواور نہ فعل (کام) کے معنی دے بلکہ دو اسموں کا آپس میں ملانے اور اسم اور فعل کا آپس میں جوڑنے کے لیے استعمال ہو۔
  • حرف وہ کلمہ ہے جو نہ تو اسم ہو اور نہ ہی فعل ہو مگر اسم اور فعل کوآپس میں ملا کر مطلب پورا کرے۔
  • ایسا کلمہ جو نہ تو کسی چیز کا نام ہو اور نہ ہی کسی کام کے کرنے کرنے یا ہونے کے معنی دے بلکہ اسم اور فعل کو جوڑنے کے لیے استعمال ہو حرف کہلاتا ہے۔

حرف کی مثالیں[ترمیم]

حرف کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں۔

کی۔ کا۔ کے، کو، تک، پر، سے وغیرہ

حوالہ جات[ترمیم]

[1][2]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو