کلوگرام فی مکعب میٹر
وکیپیڈیا سے
کلوگرام فی مکعب میٹر کثافت کی بین الاقوامی اکائی ہے۔ اسے انگریزی میں عموماً kg/m3 یا kg·m-3 لکھا جاتا ہے اور اردو میں اس کے لیے اختصار کلوگرام/میٹر3 استعمال ہوتا ہے۔ چونکہ کلوگرام کا پیمانہ ابتدائی طور پر ایک لیٹر پانی کی کمیت کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا اس لیے پانی کی کثافت 1000 کلوگرام/میٹر3 ہوتی ہے۔
[ترمیم] متبادلات
1 کلوگرام فی مکعب میٹر برابر ہے
- = 1 گرام فی مکعب ڈیسی میٹر
- = 1 گرام فی لیٹر (لیٹر مکعب ڈیسی میٹر کا ہی زیادہ معروف نام ہے)
- = 0.001 گرام فی مکعب سینٹی میٹر
- 1 گرام فی مکعب سم = 1000 کلوگرام فی مکعب میٹر