کلپنا چاولہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کلپنا چاولہ
  • پیدائش: 17 مارچ، 1961ء
  • وفات: یکم فروری، 2003ء

بھارت کی پہلی خاتون خلاء نورد۔ وہ بنارسی لال کے ہاں ہریانہ کے قصبہ کرنال میں پیدا ہوئیں۔ پنجاب انجینئرنگ کالج، چندی گڑھ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لی۔ پورے کالج میں صرف 6 لڑکیاں تھیں اور وہ ایروناٹیکل انجینئرنگ میں داخلہ لینے والی واحد لڑکی۔ 1987ء میں جب پائلٹ کا اجازت نامہ ملا تو پہلی بار خلا نورد بننے کے بارے میں غور کیا۔ دسمبر 1994ء میں جب امریکی خلائی ادارے ناسا کو خلاء نوردوں کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے درخواست گزار دی چنانچہ تربیت کے لیے بلا لیا گیا۔ اور والد کی اجازت سے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ وہاں ان کی ملاقات جین بیرئر سے ہوئی جو فلائنگ انسٹرکٹر تھے۔ انھوں نے چاولہ کو انکے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے بہت مدد کی اور انھیں حوصلہ دیا کہ وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ چنانچہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں تربیت کا موقع مل گیا۔

خلائی مشن[ترمیم]

19 نومبر 1997ء کو ناسا کی ایماء پر خلائی شٹل کولمبیا کے ذریعے 16 روز کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خلاء میں پرواز کی۔ خلاء میں اس ٹیم نے دھاتوں اور کرسٹلز کے علاوہ کشش ثقل کے اثرات کو ختم کرنے کے بارے میں تجربات کیے۔

وفات[ترمیم]

کلپنا یکم فروری، 2003 کو سانحہ خلائی شٹل کولمبیا میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئیں۔