کل خلوی قلت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کل خلوی قلت
تخصصدمیات&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

کل خلوی قلت (pan cyto penia) ایک ایسی حالت مرض کا نام ہے جس میں خون میں موجود تمام یا کل (pan) خلیات (cyto) کی قلت (penia) ایک ساتھ واقع ہو جاتی ہے اسی وجہ سے اس کو کل خلوی قلت کہا جاتا ہے۔ جبکہ خون میں موجود کل خلیات کے احاطے میں چونکہ ؛ سرخ (RBC)، سفید (WBC) اور صفیحات (platelet) تینوں اقسام کے خلیات آجاتے ہیں لہذا اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں ان تینوں خلیات کی فرداً فرداً ہونے والی قلت کی کیفیات کا بیک وقت اظہار ہوتا ہے۔ یعنی اسی بات کو مزید وضاحت کے لیے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ کل خلوی قلت کے دوران بیک وقت ؛ فقرالدم (anemia)، قلت ابیضیات (leukopenia) اور قلت صفیحات (thrombocytopenia) کی کیفیات پائی جاتی ہیں۔