کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل ہے۔یہ دریائے راوی پر واقع ایک خوبصورت شہر ہے کمالیہ کا کھدر ساری دنیا میں اپنے نام اور معیار کے لحاظ سے مشہور ہے۔ 70 فی صد آبادی اہل سنت ہے جبکہ باقی دیگر مسالک اور مذاہب کے لوگ بھی یہاں آباد ہیں۔سٹی کمالیہ 5 یونین کونسل پر مشتمل ہے جبکہ تحصیل کمالیہ 26 یونین کونس پر مشتم پے کمالیہ کی سیاست میں چند خاندانوں کا ذکر کرنا مناسب ہوگا۔ یہاں پر سابق پارلیمانی وزیر اور جسٹس فاروق حسین رمدے کے بھائی چوہدری اسد الرحمان ،رائے خاندان ، پیپلز پارٹی کے سر کردہ راہنما خالد احمد خان کھرل ، محمد ریاض فتیانہ جنہوں نے کمالیہ کی سیاست میں ایک نیا انقلاب بر پا کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر مہراعجازعابد بگھیلا بھی رھتے ھیں جو آ ج کل کمالیہ کی سیاست میں چمک رھے ھیں اور محترمہ نازیہ راحیل صاحبہ۔ کمالیہ میں پوسٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز ، ڈگری کالج برائے خواتین، ایلیمنٹری کالج برائے طلبہ ، طالبات ، اور بے شمار تعلیمی ادارے ہیں۔کمالیہ کی روحانی شخصیات میں پیر سید منیر احمد شاہ صاحب آف دھولر شریف پیر سید شیراز احمد قادری آف قادر بخش شریف،بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے راہنما مولا نا محمد احمد لدھیانوی کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے.اور اس علاقہ میں بگھیلا راجپوت خاندان کے گاوں ھیں.جن میں چک نمبر 732 گ ب مشہور ھے.مہر ذوالفقارعلی خان بگھیلا اور مہر نیک محمد بگھیلا مشہور شخصیات ھیں.