کمونے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کمونے (اطالوی: comune) (واحد: کمونے۔ comune، جمع: کمونی۔ comuni) اٹلی میں بنیادی انتظامی اکائی ہے جس کو انگریزی لفظ ٹاؤن یا قصبہ (township) یا میونسپلٹی (municipality) یا کمیون کہا جا سکتا ہے۔ اٹلی کے بیس علاقوں اور ان میں منقسم صوبوں کو مزید چھوٹی انتظامی اکایئوں یا کمونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کمونے کا سربراہ سنداکو (اطالوی sindaco) کہلاتا ہے جس کا مطلب انگریزی میں میئر لیا جا سکتا ہے۔

2001ء کی مردم شماری کے مطابق اٹلی میں کل 8101 کمونے ہیں جو آبادی اور رقبہ میں بڑے چھوٹے ہیں۔ سب سے بڑا کمونے دار الحکومت روم کا ہے جس کا رقبہ 1285.30 مربع کلومیٹر اور آبادی 25 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔

کمونے بنیادی قسم کے کام سر انجام دیتا ہے مثلا پیدائش و اموات کا حساب کتاب رکھنا، مقامی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و نگرانی وغیرہ۔ کمونے کا دفتر کو میونچی پیو (اطالوی Municipio) یا پلاتزو کمونالے (Palazzo Comunale) کہتے ہیں۔