کنفیوشس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کنفیوشس
Confucius

کنفیوشس
مکمل نام کنفیوشس
Confucius
پیدائش 551 قبل مسیح
زوو, ریاست لو
وفات 479 قبل مسیح (عمر 71-72)
ریاست لو
عہد قدیم فلسفہ
علاقہ چینی فلسفہ
مکتبہ فکر کنفیوشس مت کا بانی
شعبہ عمل اخلاقی فلسفہ, سماجی فلسفہ, اخلاقیات
افکار و نظریات کنفیوشس مت
مؤثر شخصیات آئی چنگ, کتاب مناسک
متاثر شخصیات کئی چینی فلسفی

کنفیوشس (Confucius) سرزمین چین کا معروف فلسفی، حکیم اور عالم گزرا ہے۔ اس کی اخلاقیات پر مبنی تعلیم نے نہ صرف چین بلکہ جاپان، کوریا اور مشرق بعید میں زبردست پزیرائی حاصل کی۔

حالات زندگی[ترمیم]

کنفیوشس کا خاندانی نام کونگ (K'ung-fu-tzu) تھا۔ وہ 551 قبل مسیح میں چین کے صوبے شانتونگ (Shandong) میں پیدا ہوا۔ تین سال کی عمر میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔یوں بچپن میں مالی سختیوں اور نفسیاتی خلا کا شکار رہا۔ پندرہ سال کی عمر سے تلاش حق کی جستجو ہوئی اور اپنے آپ کو تحصیل علم کے لئے وقف کردیا۔ بعد ازاں وہ چین کے ایک معروف جامعہ سے منسلک ہوگیا اور عوام و خواص میں عزت و شہرت پائی۔ تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد اسکے شاگرد رہے، اور 70 سے زائد طالبعلموں نے بطور دانشور شہرت پائی۔ ’’گلدستۂ تحریر‘‘ (لون یو ) اس کی شہرہ آفاق تصنیف ہے۔ 479 قبل مسیح میں اس معلم اخلاقیات کا انتقال ہوا۔

افکار و نظریات[ترمیم]

مزید دیکھئے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]