کنول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

کنول

 

اسمیاتی درجہ نوع  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
طبقہ: Proteales
جنس: Nelumbo
سائنسی نام
Nelumbo nucifera[1]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Joseph Gaertner ، 1788  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کنول تالابوں جھیلوں اور ندی نالوں میں پایا جانے والا سدا بہار پودا اور اس کا پھول ہے۔ کنول افغانستان سے لے کر ویتنام تک پھیلے ہوئے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ مغربی یورپ میں اسے ماہر فطرت جوزف بینکس 1787ء میں لے گیا۔

اس پودے کی جڑیں تو مٹی کے اندر ہوتی ہیں جب کہ پتے پانی کی سطح پر تیرتے رہتے ہیں۔ پھول کی ڈنٹھل پانی کی سطح سے کافی انچ اوپر اور مضبوط ہوتی ہے۔ ایک پودا 3 میٹر کے علاقے میں پھیل سکتا ہے۔ اس کے پتے کا قطر 60 سنٹی میٹر اور اس کے پھول کا 20 سنٹی میٹر ہو سکتا ہے۔

یہ پھول کئی رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ بالکل سفید پیلا ہلکہ گلابی یا ملا جلا رنگ۔

تہذیبی پہلو[ترمیم]

اس پھول کو ایشیا میں مقدس سمجھا جاتا ہے۔ مندروں، مسجدوں، خانقاؤں اور گردواروں کے گنبد کنول کی طرز پر بنے ہیں۔ مہاتما بدھ کو مجسموں میں اکثر کنول کے پھول پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ نئی دہلی میں بہائيوں کی عبادت گاہ بالکل کنول کے پھول جیسی ہے۔اسلام آباد میں ایک کنول جھیل ہے اور راولپنڈی کے ایوب پارک میں کنول کے پھولوں اور پودوں سے بھری ایک جھیل ہے۔ یہ بھارت کا قومی پھول ہے۔

استعمالات[ترمیم]

اس کے پتے اکثر گوشت، قیمہ یا چیزوں کے لپیٹنے کے کام آتے ہیں۔ اس کی جڑیں سبزی کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہیں یہ سبزی جنوبی پنجاب میں بھے کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ایوان تصویر[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P830) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"معرف Nelumbo nucifera دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مارچ 2024ء