کنگڈم آف ہیون (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


کنگڈم آف ہیون (Kingdom of Heaven)
KoHposter.jpg
ہدایات رڈلے اسکاٹ
تخلیق رڈلے اسکاٹ
تحریر ولیم موناہن
ستارے اورلینڈو بلوم
ایوا گرین
جیریمی آئرنز
ڈیوڈ تھیولز
مورٹن سوکاس
برینڈن گلیسن
الیگزینڈ صدیق
غسان مسعود
ایڈورڈ نورٹن
جان فنچ
مائیکل شین
لیام نیسن
موسیقی ہیری گریگسن-ولیمز
عکسبندی جان میتھیسن
ادارت ڈوڈی ڈور
چیساکو یوکویاما
تقسیم کاری 20th Century Fox
اسکاٹ فری
نمائش 6 مئی 2005ء
وقت دورانیہ 144 منٹ
ملک Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ
Flag of the United States.svg ریاستہائے متحدہ امریکہ
سانچہ:Country data اسپین
Flag of Germany.svg جرمنی
زبان انگریزی
میزانیہ 135 ملین ڈالر
جملہ آمدن 211,652,051 ڈالر
رسمی موقع جال
All Movie Guide profile
IMDb profile

2005ء میں پیش کی گئی ایک شاہکار فلم جس کے ہدایت کار اور پیش کار رڈلے اسکاٹ تھے جبکہ کہانی ولیم موناہن نے تحریر کی۔ فلم میں اورلینڈو بلوم، ایوا گرین، جیریمی آئرنز، ڈیوڈ تھیولز، مورٹن سوکاس، برینڈن گلیسن، الیگزینڈ صدیق، غسان مسعود، ایڈورڈ نورٹن، جان فنچ، مائیکل شین اور لیام نیسن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کی کہانی 12 ویں صدی کی صلیبی جنگوں کے دوران ایک لوہار (بیلین آف ابیلن) کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں یروشلم کو مسلمانوں سے بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لیتا ہے۔ جامعہ کولمبیا میں ایرانی علوم کے معلم حامد دباشی صلیبی جنگوں کے حوالے سے فلم کے اعلٰی ترین مشیر تھے۔ [1] بیشتر فلم بندی مراکش کے علاقے اورزازات میں ہوئی جہاں رڈلے اسکاٹ اس سے قبل گلیڈی ایٹر اور بلیک ہاک ڈاؤن جیسی شہرۂ آفاق فلمیں بنا چکے تھے۔ فلم بندی کے لیے صحرا کے وسط میں قدیم یروشلم کی طرز کا ایک شہر بسایا گیا۔ مراکش کے علاوہ فلم کے چند مناظر (خصوصاً قلعوں کے مناظر ) اشبیلیہ، اسپین میں بھی فلمائے گئے۔ [2] بتایا جاتا ہے کہ حکومت مراکش نے جنگوں کے مناظر کی فلمبندی کے لیے بڑی تعداد میں فوجی بھی مہیا کیے تھے۔

اداکار و کردار[ترمیم]

فلم میں متعدد تاریخی شخصیات کے خیالی کردار دکھائے گئے ہیں:

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ http://www.hamiddabashi.com/film.html
  2. ^ Cinemareview.com "Kingdom of Heaven- Production Notes" web: http://www.cinemareview.com/production.asp?prodid=2960