کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈاپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام شہر کوئٹہ میں واقع ہے۔ کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈا پاکستان کا چوتھا بلند ترین ہوائی اڈا ہے جو سطح سمندر سے 1605 میٹر بلند ہے۔ یہ ملک کے جنوبی علاقے میں دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈا اور صوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔ یہ شہر سے 12 کلومیٹر جنوب مغرب میں 35 ایکڑ (14 ہیکٹر) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں 1332 اوسط طے شدہ پروازیں اور 247 غیر شیڈول پروازیں تھیں اور 2007ء میں کل ریکارڈ شدہ مسافروں کا بہاؤ 152,698 تھا۔