کوبرا بالگرد
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| اے ایچ-1 کوبرا | |
| عمومی معلومات | |
| قسم | لڑا کا ہیلی کاپٹر |
| بنانے والی کمپنی | بل ہیلی کاپٹر |
| استعمال کرنے والے ممالک | فہرست |
| حالت | فضائیہ میں شامل |
| قیمت | 11،3 ملیون |
اے ایچ-1 کوبرا (انگریزی میں: AH - 1 Cobra) ایک حملا آور ہیلی کاپٹر ہے۔ یہ یو ایچ-1 ہیوئی کا انجن، ٹرانسمشن اور پنکھے کا نظام استعمال کرتا ہے۔ اسے بل، امریکہ نے بنایا ہے۔ یہ امریکی فوج کے علاوہ ایرانی فوج، اسرائیلی فوج، تائیوان کی فوج، کوریا کی فوج اور پاک فوج کی صفِ اول میں شامل ہے۔ یہ ٹینکوں کے خلاف بنایا گیا تھا اور یہ بہت کامیابی کے ساتھ اس کو انجام دے رہا ہے۔ یہ ایک 20 ملی میٹر مشین گن، 70 ملی میٹر راکٹ اور ٹی او ڈبلیو (TOW) میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔