کولڈ لیک(البرٹا)

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

کولڈ لیک نامی شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ہے۔ یہ نام پاس موجود جھیل کی وجہ سے پڑا۔ کولڈ لیک کو پہلے پہل کولڈ واٹر لیک کہا جاتا تھا۔

[ترمیم] جغرافیہ

کولڈ لیک کا شہر البرٹا صوبے کے لیک لینڈ والے ضلع میں واقع ہے جو ایڈمنٹن سے 300 کلومیٹر شمال مشرق میں البرٹا اور ساسکیچوان صوبے کی سرحد پر واقع ہے۔ شہر کے آس پاس کا علاقہ کم آباد ہے اور یہاں زیادہ تر فارم ہیں۔ کولڈ لیک ائیر ویپنز رینج شہر کے شمال میں واقع ہے اور امریکی ہوائی فوج کے نیلیس ائیر فورس رینج کے برابر ہے۔

[ترمیم] آبادی

کولڈ لیک کی آبادی 2009 کی مردم شماری کے تحت 13924 افراد ہے۔

[ترمیم] معیشت

شہر کی معیشت میں فوجی اخراجات انتہائی اہم ہیں۔ علاقے میں تیل اور گیس کی دریافتوں اور پیداواروں سے بھی آمدنی ہوتی ہے۔ اتھابسکا آئل سیینڈز پراجیکٹ جو کہ فورٹ میکمری سے سنبھالا جاتا ہے، کا بھی اس علاقے کی معیشت پر گہرا اثر ہے۔

یہاں ہر سال نیٹو کے اتحادی ممالک کے لئے ایکسرسائز میپل لیف نامی فضائی جنگی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔ ہر سال مئی میں ہونے والی یہ مشقیں 4 سے 6 ہفتوں تک جاری رہتی ہیں اور اس دوران شہر بھر کے ہوٹل وغیرہ تقریباً بھرے رہتے ہیں جو یہاں کی معیشت کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں