کونگسبرگ کے سات پل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Map of Königsberg in Euler's time showing the actual layout of the seven bridges, highlighting the river Pregel and the bridges

کونگسبرگ کے سات پُل تاریخی طور پر ریاضیات کا اہم مسئلہ ہے۔

کونگسبرگ شہر میں سات پل تھے (تصویر) اور شہری چاہتے تھے کہ گشت کے لیے ایسا راستہ اختیار کیا جائے کہ سات پلوں سے صرف ایک دفعہ گذر ہو اور جہاں سے چلے وہیں واپسی ہو۔ اس مسئلہ میں دریا سے تقسیم ہونے والے چار ارضی علاقوں کو گراف کے راس خیال کرتے ہوئے اور سات پُلوں کو گراف کے کنارے، اس مسئلہ کو نظریۂ گراف میں لایا جا سکتا ہے۔ 1735ء میں لیونہارڈ اویلر نے ثابت کیا کہ ایسا کوئی راستہ ممکن نہیں اور عائلرین گراف والے مسئلہ اثباتی پر پہنچا۔ یہ نظریۂ گراف کا پہلا قضیہ تھا۔

لیونہارڈ اویلر نے اس کا جواب منفی میں دے کر نظریۂ گراف کی بنیاد ڈالی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]