کگ لک تک، نناوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

کُگ لُگ تُک کینیڈا کی ریاست نُناوُت کی ایک آبادی ہے۔ مقامی زبان میں اس کا مطلب ہے "بہتے پانیوں کی جگہ"۔

محل وقوع[ترمیم]

یہاں آبادی کو عام سہولیات ملی ہوئی ہیں جن میں ڈاک خانہ، ناردرن سٹور، کو آپ سٹور اور شکاریوں کی تنظیم وغیرہ۔ پورا قصبہ وائر لیس انٹرنیٹ کی سہولت سے مزین ہے۔ یہاں دو سکول بھی موجود ہیں۔ جون 2004 میں یہاں ایندھن کی پائپ لائن ٹوٹ گئی تھی اور دو ہزار لیٹر ڈیزل بہہ گیا تھا۔

آبادی[ترمیم]

2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 1302 افراد ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

کُگ لُگ تُک بحر منجمد شمالی کے ساحل پر واقع ہے۔ اس کے آس پاس کی سرزمین میں پہاڑی اور بنجر کینیڈین شیلڈ موجود ہے۔ اس علاقے کا موسم نیم بنجر آرکٹک نوعیت کا ہے اور یہاں بہت سخت سردیاں پڑتی ہیں۔ یہاں برف کی کم مقدار گرتی ہے اور گرمیاں اتنی سرد ہوتی ہیں کہ درخت نہیں اگ سکتے۔ تاہم سخت جان درخت اکا دکا یہاں ملتے ہیں اور بونے ہوتے ہیں۔

نباتات اور حیوانات[ترمیم]

گرمیوں کے مہینوں میں یہاں جڑی بوٹیاں، جھاڑیاں، گھاس، لائکن، مختلف بیریاں، جنگلی پھول اور بونے صنوبر اور برچ کے درخت اگتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]