کیماڑی ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ٹاؤن  کیماڑی
ڪيماڙي ٽاؤن
Keamari Town
Kemari Boat Basin @ Karachi.jpg
عمومی معلومات
ملک پاکستان کا پرچم پاکستان
ضلع کراچی 
صوبہ سندھ 
آبادی 383788[1] بمطابق 1998ء
زبانیں پشتو، اردو، سندھی
منطقۂ وقت مُتناسق عالمی وقت + 5:00
رمزِ بعید تکلم 0213
ناظم ہمایوں خان
نائب ناظم اسلم ساسولی
یونین کونسل
گابو پٹ
ماڑی پور
شیر شاہ
بابا بھٹ
کیماڑی
سلطان آباد
بھٹہ ولیج
مچھر کالونی



کراچی کا نقشہ، شمار 6 پر کیماڑی ٹاؤن واقع ہے
www.karachicity.gov.pk

کیماڑی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں کیماڑی ٹاؤن بھی شامل ہے۔

یہ قصبہ کراچی شہر کے جنوبی و مغرب علاقوں پر مشتمل ہے، اور بندرگاہ واقع ہونے کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بندرگاہ کے علاوہ طویل ساحلی پٹی اور ساحلی تفریح گاہیں اور تیمر کے جنگلات بھی یہاں واقع ہیں البتہ منوڑے کا جزیرہ اس میں شامل نہیں ہوتا جو بحریہ کا اڈہ ہونے کے باعث چھاؤنی شمار کیا جاتا ہے۔ 1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 3لاکھ 83ہزار سے زیادہ ہے۔ رقبے کا بیشتر حصہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے تاہم آبادی میں شہری علاقوں کو برتری حاصل ہے۔

آر سی ڈی شاہراہ اور لیاری ندی کیماڑی ٹاؤن کی شمال مشرقی سرحد تشکیل دیتی ہیں جبکہ حب ندی جنوب مغربی اور بحیرہ عرب جنوبی سرحد پر واقع ہے۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ہمایوں خان ہیں جبکہ اسلم ساسولی ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم [ترمیم]

کیماڑی ٹاؤن مندرجہ ذیل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات [ترمیم]

  1. ^ ٹاؤن - کراچی شہری حکومت کی باضابطہ ویب سائٹ

بیرونی روابط [ترمیم]