جامعہ کیمبرج
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کیمبرج سے رجوع مکرر)
انگلستان کی ایک قدیم یونیورسٹی۔ دریائے کیم کے کنارے واقع ہے۔ جس کی مناسبت سے اس مقام کو کیم برج یعنی دریائے کیم کے پل کے نام سے موسوم کیا گیا۔ یہ یونیورسٹی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کا سب سے پہلا کالج پیٹر ہاؤس کالج کے نام سے 1284ء میں کھولا گیا۔ دوسرے کالج مع ان کے سال افتتاح مندرجہ ذیل ہیں:
- پیٹر ہاؤس 1284ء
- کلیئر 1326ء
- پیمبروک 1347ء
- گنول اور کائس 1348ء
- ٹرنٹی ہال 1350ء
- کانپس کرسٹی 1352ء
- کنگز 1441ء
- کوئنز 1448ء
- سینٹ کیتھرین 1473ء
- جیسز 1496ء
- کرسٹس 1505ء
- سینٹ جانز 1511ء
- مگدالین 1542ء
- ٹرنٹی 1546ء
- امانیویل 1584ء
- سڈنی سسکس 1596ء
- ڈاوننگ 1800ء
- گرٹن 1869ء
- نیونہم 1871ء
- سیلون 1882ء
- ہیوز ہال 1885ء
- سینٹ ایڈمنڈز ہاؤس 1896ء
- نیو ہال 1954ء
- چرچل 1960ء
- وولفسن 1965ء
- لوسی کیونڈش 1966ء
- کلیئر ہال1966ء
- فٹز ولیم 1966ء
- ہومرٹن 1976ء
- رابنسن 1977ء
ماضی کا سیاہ باب[ترمیم]
کیمبرج اورآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے 1854 تک ان لوگوں کے لیئے بند تھے جو پراٹسٹنٹ مذہب یعنی چرچ آف انگلینڈ کے 39 اصولوں پر ایمان نہ لاتے ہوں۔ 1871 تک ان دونوں یونیورسٹیوں میں کسی ایسے شخص کو کسی قسم کا امتیاز، یا وظیفہ تعلیم بھی نہیں مل سکتا تھا۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ تحریک آزادی ہند اور مسلمان، جلد اول، از سید ابو الاعلٰی مودودی، صفحہ نمبر 295
| ویکیمیڈیا العام میں جامعہ کیمبرج سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |