کینوہ (مارٹل کامبیٹ)
وکیپیڈیا سے
کینو مارٹل کامبیٹ کہانیوں اور کھیلوں کا ایک ممتاز شخص ہے۔
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
کینو ایک نہایت برا انسان ہے جس نے ساری زندگی جھوٹ اور فریب کے پیچھے گزاری ہے۔ وہ مارٹل کامبیٹ میں بھی زاتی مفاد کے لیے شریک ہوا۔ اس نے سنا تھا کہ مارٹل کامبیٹ جیتنے والے کو دولت اور شہرت ملے گی، اس لیے وہ اس کھیل میں شریک ہوا۔ کینو کی جاکس بریگز کے ساتھ پرانی دشمنی ہے، لیکن اس نے مارٹل کامبیٹ میں شرکت کے بعد مزید دشمن بناۓ ہیں، اور یہ زیادوتر چھپا ہوا ہی رہتا ہے۔ یہ جارک کا استاد بھی رہا ہے اور پہلے مارٹل کامبیٹ کھیلوں میں جارک کے حملے کینو کے انداز پہ مبنی تھے۔
[ترمیم] سپاہانہ فن
کینو کو اصولوں کے مطابق لڑنا سخت ناپسند ہے۔ کینو نے کوئ اصلی سپاہانہ فن نہیں استعمال کیا، لیکن مارٹل کامبیٹ ڈیڈلی الائنس میں اسکو شنگ یی اور آئ کیڈو کا ماہر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ہتھیار تتلی کے خنجر کہلاتے ہیں، جن کو یہ شنگ یی اور آئ کیڈو کے ساتھ ملا کر استعمال بھی کرتا ہے۔