کیوای ڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیو ای ڈی یعنی کوئسٹ فار اکنامک ڈیوپلپمنٹ ایک خیراتی ادارہ ہے جس کا قیام 1990ء میں عمل میں آیا۔ اس کے بانی و چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرمحمدعلی OBE ہیں۔ اگرچہ ادارہ کا قیام بریڈفورڈ شہرمیں عمل میں آیا مگر اب یہ ادارہ پورے برطانیہ میں اقلیتی براری بالخصوص جنوبی ایشیاء کے لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ ادارہ کی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بھی ایک معروف خاتون ادیبہ ملک MBE (ممبر آف برٹش ایمپائر) ہیں۔

برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کی تعلیمی میدان میں ترقی کے لیے ادارہ نے بہت کام کیا ہے۔ اس کے لیے کیو ای ڈی نے بی بی سی کے پراجکیٹ چلڈرن ان نیڈ کے ساتھ مل کر مساجد اور مدارس میں بچوں کی قابلیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مدارس و مساجد کا تعلیمی پراجیکٹ (مدرسہ لٹریسی پروگرام) کی ابتدا بریڈفورڈ سے کی گئی تھی مگر اب یہ پروگرام لیڈز، ہڈرزفلیڈ، رادھرم، مانچسٹر، کیتھلے اور شفیلڈ تک پھیلا دیا گیا جس میں مزید شہروں کا دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

تعلیم کے علاوہ حصول ملازمت کے پراجیکٹ پر بھی کیو ای ڈی کام کر رہی ہے۔ جس میں سب سے نمایاں برطانیہ میں خوش آمدید نامی پراجیکٹ ہے۔ کیو ای ڈی کا ادارہ ان نئے آنے والے افراد کی رہنمائی کرتا ہے جو برطانیہ میں پاکستان، بنگہ دیش یا بھارت وغیرہ سے ہجرت کرکے آتے ہیں۔ یہ ادارہ ایسے افراد کو پاکستان کی تعلیمی اسناد کے استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور انھیں برطانیہ کے ماحول میں تربیت دے کر باعزت روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔