کیوروسٹی روبالا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

کیوروسٹی روبالا خلائی روبوٹک گاڑی ہے یہ گاڑی اگست 2012 میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مریخ پر اترنے کے بعد وہاں کی فضا میں موجود گیسوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس مشن کو خلائی تاریخ کا ایک انتہائی جرات مندانہ مشن قرار دیا جاتا ہے اور یہ ایک ٹن وزنی گاڑی سیارے پر اپنے دو سالہ قیام کے دوران یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گی کہ آیا کبھی مریخ پر زندگی کے آثار موجود تھے یا نہیں۔

اگراس آلے کی شعاعیں ایک دلچسپ پتھر کو ڈھونڈ لے گی تو کیوراسٹی اس پتھر کے قریب ہو جائے گی اور تفصیلی معائنہ کرنے کے لیے دوسرے آلات کا استعمال شروع کر دے گی۔

کیوروسٹی میں ویسے تو اور بھی آلات ہیں لیکن کم کیم سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیوں کہ یہ گاڑی کے اوپر لگا ہوا ہے اور اس کے شعاعیں تئیس فٹ کے فاصلے پر پڑے پتھروں تک پہنچتی ہے۔

آلے سے نکلنے والی انفرا رڈ شعاعیں ہدف پر ایک ملین واٹ توانائی کے ساتھ پڑتی ہیں اور وہ بھی ایک سیکنڈ کے اربویں حصے سے کم وقت کے لیے۔

اس سے چنگاری پیدا ہوتی ہے اور یہ آلہ دوربین کے ذریعے معائنہ کرتا ہے۔ اور پھر سائنسدان رنگوں سے معلوم کرتے ہیں کہ کس قسم کے کیمیائی عناصر پتھر میں موجود ہیں۔

مریخ پر کیوروسٹی کے دو سالہ قیام کے دوران کم کیم تجربات کے لیے نمونے اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔