ک نہایہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ک-نہایہ اور ن-نہایہ کا شکلی اظہار؛ دو (سرخ اور نیلا) امائنو ترشے آپس میں مل کر ایک peptide سالمہ تیار کرتے ہیں جس کے ایک سرے پر COOH یعنی ک-نہایہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے سرے پر NH2 یعنی ن-نہایہ ہوتا ہے۔ اس دوران الگ ہونے والے پانی کے سالمے میں دونوں امائنو ترشوں کے سالمات سے آنے والا حصہ پانی کے سالمے میں نیلے اور سرخ رنگ سے دیکھا جاسکتا ہے۔

ک نہایہ ، کاربو اکسیل سے کاف لے کے بنایا گیا ایک اختصاری کلمہ ہے جس کو انگریزی میں C-terminus کہا جاتا ہے جہاں C سے مراد وہی ہے جو کہ اردو میں ک سے لی گئی ہے۔ اس ک نہایہ سے مراد اصل میں کسی لحمیاتی سالمے کے اس سرے یا نہایہ (terminus) کی ہوتی ہے کہ جس پر اس کے انتہائی سرے والے امائنو ترشے کا آزاد carboxyl group پایا جاتا ہے اسی وجہ سے اسے COOH نہایہ اور carboxyl-terminus بھی کہتے ہیں۔