گابس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
گابس، تیونس

گابس تیونس کے چوبیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ یہ تیونس کے جنوب مشرقی حصہ میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 7،175 کلومیٹر ہے اور اس کی آبادی 2004ء کی مردم شماری کے مطابق 343،000 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا صدر مقام گابس ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

گابس تیونس کے شمال مشرقی ساحل پر دارالخلافہ تونس کے جنوب میں تقریباً 376 کلومیٹر فاصلے پر خلیج گابس میں واقع ہے۔ اس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے شہر واقع ہیں جیساکہ:

  • مطماطہ
  • نیا مطماطہ
  • حمہ
  • مطویہ
  • غنوش
  • مارت
  • منزلِ حبیب
  • وذرف
  • بوشمہ
  • تبلو
  • نوجان

گابس بحیرہ روم کے گرم ترین موسمی مزاج کا حامل ہے۔ گابس پانچ مختلف زمینی مناظر کا حامل ہے، جس میں سمندر، پہاڑ، صحرا، جنگل اور نخلستان شامل ہیں۔

سیاحت[ترمیم]

مطماطہ گابس کی سیاحت کا سب سے مشہور مرکز ہے۔ مطماطہ، دنیاکے اُن چند نایاب قدیم شہروں میں سے ایک ہے جو کہ اب تک اپنی اصل شکل میں موجود ہیں۔ گابس پہاڑوں اور قدرتی حسن کے لئے مشہور ہے۔


‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=گابس&oldid=747183’’ مستعادہ منجانب