گاو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالی نقشہ میں گاو کا مقام

گاو (انگریزی، فرانسیسی: Gao) دریائے نائیجر کے کنارے آباد جمہوریہ مالی کا ایک شہر ہے جو علاقہ گاو کا صدر مقام ہے۔ شہر کی آبادی 2005ء میں 57,978 تھی۔

تاریخی اعتبار سے گاو تجارت اور علم و ہنر کا مرکز تھا جو اپنے دورعروج میں عظیم سلطنت سونغائي کا صدرمقام تھا اور اس کی شمار صحارا کے اہم تجارتی مراکز ٹمبکٹو اور جینے میں ہوتا تھا۔ شہر کی بنیاد ساتویں صدی عیسوی میں کاوکاو ( Kawkaw) کے نام سے رکھا گیا اور اس کے پہلے حکمران کانڈا (Kanda) تھے جنھوں نے زا حکمران خاندان (Za dynasty) کی بنیاد رکھی اور اسی خاندان سے آگے چل کر عظیم سونغائی سلطنت بنی۔ انھوں نے علاقہ سے تجارت کے لیے راہ ہموار کی اور بربریوں کو رہنے کی احازت دی۔ 1009ء میں انہی میں سے ایک زا کوسوئی (Za Kossoi) کے مسلمان ہونے کے بعد تجارت اور زیادہ تیزی سے بڑھنے لگی۔

زیادہ تر آبادی سونغائی بولتی ہے، جبکہ بمبارا بولنے والے بھی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ فروی 2007ء شہر میں سونغائي تہذیب و تمدن کا ساتوں میلہ منایا گیا جس سے سونغائی تہذیب و تمدن کے مرکز کی حیثیت واضح ہوتی ہے۔

گآو، مقبرہ اسکیا

پرکشش مقامات میں چودہویں صدی عیسوئی کی تعمیر کردہ گاو مسجد (Gao Mosqueمقبرہ اسکیا (Askia Tomb) جسے عالمی ورثہ قرار دیا گيا ہے، ساحل کا عجائب گھر اور کئی بازار ہیں۔

گاو میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا موجود ہے اور اس کو آبی رستہ سے دریائے نائیجر کے ساحل پر آباد شہروں بشمول ٹمبکٹو کے ملایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت بھی معاشیات کا اہم حصہ بن چکی ہے۔