توڑ کی گرمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(گرمی کی لہر سے رجوع مکرر)

توڑ کی گرمی ایک موسمیاتی دورانیہ ہے جس سے مراد کسی بھی علاقے میں گرم موسم کی شدت کا طویل عرصہ تک برقرار رہنا ہے۔ عام طور پر توڑ کی گرمی میں تکنیکی لحاظ سے ہوا میں شدید نمی کا گرمی کے ساتھ برقرار رہنا بھی اہم ہوتا ہے۔ توڑ کی گرمی کی کوئی بھی مستند اور مکمل تعریف نہیں ہے، [1] اس لحاظ سے یہ ایک عمومی موسمی کیفیت ہے جو کسی بھی خطے کے موسم سے تعلق رکھتی ہے، یعنی اگر گرم خطوں کی آبادیوں کے لیے گرم موسم اور شدت عام خیال کی جاتی ہو تو اسی درجے کا گرم موسم سرد خطے کے باسیوں کے لیے توڑ کی گرمی قرار پائے گا۔ اس ضمن میں یہ نکتہ اہم ہے کہ کسی بھی خطے میں غیر معمولی طور پر عمومی موسم کی شدت سے ہٹ کر اگر گرم موسم برقرار رہے تو اس صورت میں بھی ایسی موسمی کیفیت کو توڑ کی گرمی قرار دیا جا سکتا ہے۔[2]
توڑ کی گرمی کو کسی بھی خطے میں موسم کی عمومی تبدیلی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے اور دوسری صورت میں کسی بھی صدی میں مخصوص خطے میں غیر معمولی موسمی تبدیلی سے متعلق قرار دیا جا سکتا ہے۔ دنیا میں متعدد مرتبہ توڑ کی شدید گرم لہروں نے زراعت کی تباہی، اموات اور بیماری پھیلائی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جارج۔ اے میائی، تبلادی، کلاڈیا (13 اگست)۔ "21ویں صدی کی شدید ترین گرمی کی لہریں"۔ سائنس میگزین۔ سائنس جرنل۔ صفحہ: 994 
  2. پیٹر رابنسن (اپریل)۔ "گرمی کی لہر کی تعریف بارے"۔ موسمیات کا جریدہ۔ 40۔ امریکی موسمیاتی سوسائٹی۔ صفحہ: 762  الوسيط |pages= و |page= تكرر أكثر من مرة (معاونت);

بیرونی روابط[ترمیم]