گلاب جامن
وکیپیڈیا سے
ایک مٹھائ کا نام جو کہ جنوبی ایشیا میں بہت مقبول ہے۔
[ترمیم] اجزاء
میدہ آدھا پاؤ کھویا آدھا کلو انڈے دو عدد بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ کوگنگ آئل فرائی کرنے کے لئے ۔
[ترمیم] شیرہ بنانے کی ترکیب
ایک کلو شکر میں دو کپ پانی ڈال کر پکائیں ، تار بنے لگیں تو اُتار لیں اور دس عدد چھوٹی الائچیاں بھی پیس کر ڈال دیں
[ترمیم] ترکیب
میدہ ، کھویا ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈے توڑ کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور ان کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ہلکی آنچ پر ان گولیوں کو تل لیں ، پھولنے اور سنہری ہونے پر شیرے میں ڈال دیں اور ایسے مزیدار گلاب جامن تیار ہو جائیں گے