گلبرگ ٹاؤن، کراچی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گلبرگ ٹاؤن

ٹاؤن ناظم: فاروق نعمت اللہ

تاریخ تاسیس 14 اگست 2001  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
تقسیم اعلیٰ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°56′13″N 67°04′33″E / 24.9369°N 67.0759°E / 24.9369; 67.0759   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی
قابل ذکر
جیو رمز 7046027  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

گلبرگ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں گلبرگ ٹاؤن بھی شامل ہے۔

یہ قصبہ کراچی شہر کے شمالی علاقوں پر مشتمل ہے البتہ اضلاع کے خاتمے سے قبل کراچی کے ضلع وسطی میں شمار کیا جاتا تھا۔

1998ء کی قومی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 4 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہے۔ بیشتر آبادی اردو بولنے والے افراد بھی مشتمل ہے جبکہ پنجابی، پشتو، سرائیکی اور سندھی بولنے والے بھی یہاں بستے ہیں۔

گلبرگ ٹاؤن کے مشرق میں لیاری ندی اور گلشن اقبال ٹاؤن واقع ہیں جبکہ مغرب میں گجر نالا اور شمالی ناظم آباد ٹاؤن ہیں۔ شمال میں گلبرگ کی سرحدیں نئی کراچی اور گڈاپ کے قصبہ جات سے ملتی ہیں جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن اس کے جنوب میں واقع ہے۔

یہ شہر کے پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کا علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کئی اہم تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں۔

2023ء کے مطابق اس ٹاؤن کے ناظم فاروق نعمت اللہ خان ہیں۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

گلبرگ ٹاؤن مندرجہ ذیل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات[ترمیم]

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ گلبرگ ٹاؤن، کراچی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2024ء 
  2. گلبرگ ٹاؤن - کراچی شہری حکومت کی باضابطہ ویب گاہ

بیرونی روابط[ترمیم]