گلوکوز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سانچہ:Chembox Elements2
D-Glucose

α-D-glucopyranose (chair form)

Haworth projection of α-D-glucopyranose

Fischer projection of D-glucose
نام
Preferred IUPAC name
D-Glucose
Systematic IUPAC name
(2R,3S,4R,5R)-2,3,4,5,6-Pentahydroxyhexanal
دیگر نام
Blood sugar
Dextrose
Corn sugar
D-Glucose
Grape sugar
شناخت
مخففات Glc
CAS 58367-01-4  ویکی ڈیٹا پر (P231) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بوب کیم (PubChem) 5793
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
  • OC[C@H]1OC(O)[C@H](O)[C@@H](O)[C@@H]1O

  • C([C@@H]1[C@H]([C@@H]([C@H]([C@H](O1)O)O)O)O)O

  • 1S/C6H12O6/c7-1-2-3(8)4(9)5(10)6(11)12-2/h2-11H,1H2/t2-,3-,4+,5-,6?/m1/s1 YesY
    Key: WQZGKKKJIJFFOK-GASJEMHNSA-N YesY

خواص
ظہور White powder
کثافت 1.54 g/cm3
نقطة الانصهار 146 °س، 419 °ک 295 °ف
الذوبانية في الماء 909 g/L (25 °C (77 °F))
قابلية مغناطيسية −101.5×10−6 cm3/mol
عزم جزيئي ثنائي القطب 8.6827
كيمياء حرارية
الحرارة القياسية للتكوين ΔfHo298 −1271 kJ/mol[1]
إنتروبيا مولية قياسية So298 209.2 J K−1 mol−1[2]
الحرارة النوعية، C 218.6 J K−1 mol−1[2]
كود ATC B05CX01
المخاطر
NFPA 704
0
1
0

گلوکوز شوگر کی ایک قسم ہے جس کا کیمیائی فارمولا C6H12O6 ہوتا ہے۔ ساری شوگروں کی طرح گلوکوز بھی کاربوہائیڈریٹ کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ گلوکوز کو dextrose یا بلڈ شوگر بھی کہتے ہیں۔ یہ انگور چینی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک سادہ چینی (monosaccharide) ہے اور حیاتیات میں ایک نہایت اہم کاربوہائڈریٹ ہے کیونکہ خلیات اس سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ گلوکوز پودوں میں ضیائی تالیف کے نتیجے میں سورج کی توانائی جذب کر کے بنتا ہے اور مختلف جانداروں میں عمل اندرونی تنفس کے نتیجے میں ٹوٹ کر اپنی توانائی جاندار کو مہیا کرتا ہے۔
انسان اور جانوروں کے جسم میں ضرورت سے زیادہ گلوکوز کے مولیکیول باہم جُڑ کر glycogen کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو بلڈ شوگر بڑھائے بغیر جسم میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں گلوکوز ایک مونومر ہے جبکہ اس سے بنا گلائیکوجن ایک پولی مر ہے۔ اس کے بر عکس پودے اپنا زائد گلوکوز اسٹارچ (نشاستے) کی شکل میں ذخیرہ کرتے ہیں جو گلائیکوجن کی طرح گلوکوز کا ایک دوسرا پولی مر ہوتا ہے۔ جب غذا کی قلت ہوتی ہے تو جانور اپنے گلائیکوجن سے اور پودے اپنے نشاستے سے دوبارہ گلوکوز حاصل کر کے زندہ رہتے ہیں۔
گلوکوز کا ہی ایک تیسرا پولی مر بھی ہوتا ہے جسے سیلولوز (Cellulose) کہتے ہیں۔ اس سے پودوں کے خلیات کی سب سے بیرونی دیوار (cell wall) بنی ہوتی ہے۔ جانوروں کے خلیات میں ایسی کوئی دیوار نہیں ہوتی۔ بدقسمتی سے انسان سیلولوز کو ہضم کر کے توانائی حاصل نہیں کر سکتا مگر گائے بکری اور دیگر چرنے والے جانوروں کے معدے میں خاص طرح کے جراثیم (Trichonympha) موجود ہوتے ہیں جو سیلولوز کو گلوکوز میں تبدیل کر دیتے ہیں جو ان جانوروں کی غذا بن جاتا ہے۔ دیمک کی آنتوں میں بھی ایسے ہی جراثیم موجود ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیمک لکڑی کھا سکتی ہے کیونکہ لکڑی کا لگ بھگ نصف حصہ سیلولوز پر مشتمل ہوتا ہے۔

گلوکوز کا پولیمر آئیسومر مولیکیولی جوڑ[3]
نشاستہ (اسٹارچ) الفا گلوکوز ایک گلوکوز کا پہلا کاربن دوسرے گلوکوز کے چوتھے کاربن سے جُڑتا ہے۔
گلائیکوجن الفا گلوکوز ایک گلوکوز کا پہلا کاربن دوسرے گلوکوز کے چھٹے کاربن سے جُڑتا ہے۔
سیلولوز بی ٹا گلوکوز ایک گلوکوز کا پہلا کاربن دوسرے گلوکوز کے چوتھے کاربن سے جُڑتا ہے۔

انسانی جسم صرف ڈی گلوکوز استعمال کر سکتا ہے اور ایل گلوکوز بالکل استعمال نہیں کر سکتا۔ ڈی سے مراد dextro اور ایل سے مراد levo ہے۔ ڈی گلوکوز اور ایل گلوکوز کے درمیان ایسا ہی فرق ہوتا ہے جیسے دائیں ہاتھ اور بائیں ہاتھ کے دستانوں میں ہوتا ہے۔ کیمیا میں اسے isomer کہتے ہیں۔ اس کے برعکس انسانی جسم میں استعمال ہونے والے سارے امینو ایسڈ ایل قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]


نگار خانہ[ترمیم]

الفا ڈی گلوکوز اور بی ٹا ڈی گلوکوز۔ یہاں کاربن کے ایٹموں کو کالے اور آکسیجن کے ایٹموں کو لال رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ سفید رنگ سے ہائیڈروجن کے ایٹم دکھائے گئے ہیں۔ ہر حلقے یا کڑی میں پانچ ایٹم کاربن کے ہیں جبکہ چھٹا ایٹم آکسیجن کا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. V. V. Ponomarev، L. B. Migarskaya (1960)، "Heats of combustion of some amino-acids"، Russ. J. Phys. Chem. (Engl. Transl.)، 34: 1182–83 
  2. ^ ا ب Juliana Boerio-Goates (1991)، "Heat-capacity measurements and thermodynamic functions of crystalline α-D-glucose at temperatures from 10K to 340K"، J. Chem. Thermodynam.، 23 (5): 403–09، doi:10.1016/S0021-9614(05)80128-4 
  3. "Starch, Glycogen and Cellulose"۔ 04 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2018