گلڈ اشتراکیت
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گلڈ اشتراکیت
Guild Socialism
| اشتراکیت |
|
مارکسی اشتراکیت |
فیبین اشتراکیت کی طرح یہ بھی انگلستان کی پیداوار ہے۔ اور بیسیوں صدی کے شروع میں نمودار ہوئی۔ یہ مارکسی اشتراکیت اور کسبی اشتراکیت کا درمیانی راستہ ہے۔ یہ کسبی اشتراکیت سے اس بات پت اتفاق نہیں کرتی کہ تشدد پسند طریقہ اختیار کیا جائے۔ دوسری طرف مارکسی اشتراکیت سے اس بات پر اختلاف کرتی ہے کہ صرف بتدریج سیاسی تدابیر اختیار کرنا کافی ہے۔
اس کے نزدیک معاشی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔ جس کی دو صورتیں ہیں ایک تو سرمایہ داروں کی پالیسی میں مداخلت کرنا اور دوسرے مزدورں کو ان کے حقوق دلوانا، صنعت و حرفت پر سرمایہ داروں، مزدوروں اور بلآخر صارفین کو یکساں قابوں میں رکھنا۔