دریائے گنگا
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(گنگا سے رجوع مکرر)
| دریائے گنگا | |
|---|---|
|
|
|
| آغاز | گنگوتری گلیشیئر |
| دہانہ | خلیج بنگال |
| میدان ممالک | بھارت، بنگلہ دیش |
| لمبائی | 2,510 کلومیٹر (1,560 میل) |
| منبع کی بلندی | 7,756 میٹر (25,450 فٹ) |
| اوسط بہاؤ | 14,270 مکعب میٹر فی سیکنڈ (275,496 مکعب فٹ فی سیکنڈ) |
| دریائی میدان کا رقبہ | 907,000 مربع کلومیٹر (354,300 مربع میل) |
گنگا شمالی بھارت اور بنگلہ دیش کا ایک دریا ہے۔ دریائےگنگا ہندو مذہب میں اہم حیثیت رکھتا ہےاور مقدس سمجھتےہوئےاس کی پوجا کی جاتی ہے۔
دریائےگنگا کی کل لمبائی 2 ہزار 510 کلومیٹر (1 ہزار 557 میل) ہے۔ یہ دریائےجمنا کے ساتھ مل کر ایک عظیم اور زرخیز خطہ تشکیل دیتا ہےجو شمالی بھارت اور بنگلہ دیش پر مشتمل ہے۔ اس علاقےمیں آبادی کی کثافت دنیا میں سب سےزیادہ ہےاور روئےزمین پر موجود ہر 12 واں شخص یعنی دنیا کی کل آبادی کا 8.5 فیصد اس جگہ رہتا ہے۔ بےپناہ آبادی، آلودگی اور ماحولیات کی تباہی دریا کےلئےایک تشویشناک صورتحال ہے۔
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں دریائے گنگا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |