گوالمنڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گوالمنڈٰی وسط لاہور میں واقع ہے۔ یہ لاہور کے ثقافتی مرکز کی حیثیت سے بھی مشہور ہے۔ مشہور زمانہ فوڈ سٹریٹ یہیں واقع ہے۔
یہاں واقع فوڈ سٹریٹ کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کا لاہور مرکز اور ریڈیو سٹیشن لاہور بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔
یہاں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی جو ہندوستان کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے بعد جنوبی ایشیا کی قدیم ترین طبی علوم کی درسگاہ ہے،[حوالہ درکار] یہیں واقع ہے۔
لاہور کی سب سے بڑی سرکاری ہسپتال، میو ہسپتال بھی گوالمنڈی کے علاقے میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کی مشہور جگہ انارکلی بازار ہے۔

ثقافت[ترمیم]

بسنت کے حوالے سے گوالمنڈی کو پاکستان میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ ہر سال بسنت کا تہوار منانے کے لیے پاکستان اور بیرون ملک سے سیاح یہاں تشریف لاتے ہیں۔ فوڈ سٹریٹ جو لاہور کے روایتی کھانوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے یہیں واقع ہے، اسی کی وجہ سے یہاں ثقافتی سرگرمیاں پورا سال یہاں عروج پر رہتی ہیں۔ ایک لحاظ سے گوالمنڈی بلاشبہ لاہور کا دل قرار دیا جا سکتا ہے۔