گورمے بیکرز اینڈ سویٹس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گورمے بیکرز اینڈ سویٹس
صنعتبیکری
قیام1987 [1]
صدر دفترلاہور، پاکستان
مقامات کی تعداد
120+
کلیدی افراد
چودھری محمد نواز چٹھہ
مصنوعاتبیکری، مٹھائی، دودھ، آئس کریم، مشروبات[2]
ملازمین کی تعداد
1,500+
ویب سائٹwww.gourmetpakistan.com

گورمے پاکستان کا ایک اہم بیکری سلسلہ ہے، جس کا مرکز لاہور میں ہے۔

تاریخ[ترمیم]

گورمے کا آغاز فیروزپور روڈ لاہور کے ایک معروف مقام اچھرہ پہ ایک چھوٹی دکان کی صورت میں ہوا، جو وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی صف اول کی صنعت کا درجہ اختیار کر گئی۔ گورمے کے بانی چیئرمین چودھری محمد نواز چٹھہ نے 11 سال تک شیزان میں خدمات سر انجام دیں اور اس کے بعد گورمے کا آغاز کیا۔[3]

مصنوعات[ترمیم]

بیکری، مٹھائی، پانی، دودھ، آئس کریم، مشروبات، ڈبل روٹی، جام، حلوہ جات[2]

عملی وسعت[ترمیم]

لاہور میں وسیع نیٹ ورک قائم کرنے کے بعد گورمے نے فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اپنا جال بچھانا شروع کر دیا۔[4]

منصوبۂ مستقبل[ترمیم]

گورمے کی ویب گاہ کے مطابق مستقبل قریب میں برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی گورمے اپنی برانچیں کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Gourmet Foods | Punjab, Pakistan
  2. ^ ا ب "گورمے مصنوعات"۔ 03 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015 
  3. "گورمے تعارف"۔ 18 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015 
  4. "گورمے نقشے پر"۔ 22 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015