گورنر سندھ
گورنر سندھ پاکستان کے صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموما یہ ایک رسمی عہدہ ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے زیر نگیں آ جاتے ہیں۔ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء کے فوجی قوانین (مارشل لا) اور 1999ء سے 2002ء کے گورنر راج کے دوران گورنروں کو زبردست اختیارات حاصل رہے۔ سندھ میں دو مرتبہ براہ راست گورنر راج نافذ رہا جن کے دوران 1951ء سے 1953ء کے دوران میاں امین الدین اور 1988ء میں رحیم الدین خان گورنر تھے۔
سندھ کے موجودہ گورنر عشرت العباد خان ہیں جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
[ترمیم] فہرست گورنران سندھ
یہ قیام پاکستان کے بعد سندھ میں گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست ہے:
| نام گورنر | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا |
|---|---|---|
| شیخ غلام حسین ہدایت اللہ | 14 اگست، 1947ء | 4 اکتوبر 1948ء |
| شیخ دین محمد | 7 اکتوبر، 1948ء | 19 نومبر 1949ء |
| میاں امین الدین | 19 نومبر، 1949ء | یکم مئی، 1953ء |
| جارج بکسنڈال کونسٹنٹین | 2 مئی، 1953ء | 12 اگست، 1953ء |
| حبیب ابراہیم رحمت اللہ | 12 اگست، 1953ء | 23 جون، 1954ء |
| نواب افتخار حسین | 24 جون، 1954ء | 14 اکتوبر، 1955ء |
| صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ (ون یونٹ) | 14 اکتوبر، 1955ء | یکم جولائی، 1970ء |
| رحمان گل | یکم جولائی، 1970ء | 20 دسمبر، 1971ء |
| ممتاز بھٹو | 22 دسمبر، 1971ء | 20 اپریل، 1972ء |
| میر رسول بخش ٹالپر | یکم جون، 1972ء | 14 فروری، 1973ء |
| بیگم رعنا لیاقت علی خان | 15 فروری، 1973ء | 28 فروری، 1976ء |
| محمد دلاور خانجی | یکم مارچ 1976ء | 5 جولائی 1977ء |
| عبد القادر شیخ | 6 جولائی، 1977ء | 17 ستمبر، 1978ء |
| ایس ایم عباسی | 18 ستمبر، 1978ء | 6 اپریل، 1984ء |
| جہانداد خان | 7 اپریل، 1984ء | 4 جنوری، 1987ء |
| اشرف ڈبلیو تابانی | 5 جنوری، 1987ء | 23 جون، 1988ء |
| رحیم الدین خان | 24 جون، 1988ء | 12 ستمبر، 1988ء |
| قدیر الدین احمد | 12 ستمبر، 1988ء | 18 اپریل، 1989ء |
| فخر الدین جی ابراہیم | 19 اپریل، 1989ء | 6 اگست، 1990ء |
| محمود ہارون (پہلی مرتبہ) | 6 اگست، 1990ء | 18 جولائی، 1993ء |
| حکیم محمد سعید | 19 جولائی، 1993ء | 23 جنوری، 1994ء |
| محمود ہارون (دوسری مرتبہ) | 23 جنوری، 1994ء | 21 مئی، 1995ء |
| کمال الدین اظفر | 22 مئی، 1995ء | 16 مارچ، 1997ء |
| معین الدین حیدر | 17 مارچ، 1997ء | 17 جون، 1999ء |
| ممنون حسین | 19 جون، 1999ء | 12 اکتوبر، 1999ء |
| عظیم داؤد پوتہ | 25 اکتوبر، 1999ء | 24 مئی، 2000ء |
| محمد میاں سومرو | 25 مئی، 2000ء | 26 دسمبر، 2002ء |
| عشرت العباد خان | 27 دسمبر، 2002ء | تا حال |