گورنر پنجاب
وکیپیڈیا سے
'گورنر پنجاب پنجاب، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں جیسا کہ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء تک کے فوجی قوانین (مارشل لاز) اور 1999ء سے 2002ء تک کے گورنر راج میں۔ پنجاب میں 1949ء سے 1951ء تک گورنر راج نافذ رہا ہے۔
پنجاب کے موجودہ گورنر لطیف کھوسہ ہیں جو ایک معروف قانون دان ہیں۔ آپ نے جنوری 2011ء کو یہ عہدہ، سابقہ گورنر سلمان تاثیر کے اسلام آباد میں قتل کے بعد سنبھالا۔
[ترمیم] پنجاب کے گورنروں کی فہرست
| گورنر کا نام | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا |
|---|---|---|
| سر فرانسس موڈی | 15 اگست، 1947ء | 2 اگست، 1949ء |
| سردار عبد الرب نشتر | 2 اگست، 1949ء | 24 نومبر، 1951ء |
| ابراہیم اسماعیل چندریگر | 24 نومبر، 1951ء | 2 مئی، 1953ء |
| میاں امین الدین | 2 مئی، 1953ء | 24 جون، 1954ء |
| حبیب ابراہیم رحمت اللہ | 26 ستمبر، 1954ء | 26 نومبر، 1954ء |
| مشتاق احمد گرمانی | 27 نومبر، 1954ء | 14 اکتوبر، 1955ء |
| صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ بن گیا | 14 اکتوبر، 1955ء | یکم جولائی، 1970ء |
| لیفٹیننٹ جنرل عتیق الرحمٰن | یکم جولائی، 1970ء | دسمبر، 1971ء |
| غلام مصطفیٰ کھر (پہلی مرتبہ) | دسمبر، 1971ء | فروری، 1973ء |
| حنیف رامے | فروری، 1973ء | مارچ، 1974ء |
| صادق حسین قریشی | مارچ، 1974ء | 13 مارچ، 1975ء |
| غلام مصطفیٰ کھر (دوسری مرتبہ) | 13 مارچ، 1975ء | 31 جولائی 1975ء |
| محمد عباس خان عباسی | 31 جولائی، 1975ء | ستمبر، 1977ء |
| اسلم ریاض حسین | ستمبر، 1977ء | ستمر، 1978ء |
| لیفٹیننٹ جنرل سوار خان | ستمبر، 1978ء | مارچ، 1980ء |
| لیفٹیننٹ جنرل غلام جیلانی خان | مارچ، 1980ء | دسمبر، 1985ء |
| مخدوم سجاد حسین قریشی | دسمبر، 1985ء | دسمبر، 1988ء |
| جنرل ٹکا خان | دسمبر، 1988ء | اگست، 1990ء |
| میاں محمد اظہر | اگست، 1990ء | 1992ء |
| چودھری الطاف حسین | 1992ء | 21 مئی، 1995ء |
| لیفٹیننٹ جنرل راجہ سروپ خان | 19 جون، 1995ء | 5 نومبر، 1996ء |
| خواجہ طارق رحیم | 5 نومبر، 1996ء | 10 مارچ، 1997ء |
| شاہد حامد | 10 مارچ، 1997ء | 17 اگست، 1999ء |
| ذوالفقار علی کھوسہ | 17 اگست، 1999ء | 21 اکتوبر، 1999ء |
| لیفٹیننٹ جنرل محمد صفدر | 21 اکتوبر، 1999ء | 29 اکتوبر، 2001ء |
| لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول | 29 اکتوبر، 2001ء | 16 مئی، 2008ء |
| سلمان تاثیر | 17 مئی، 2008ء | جنوری 2011ء |
| لطیف کھوسہ | فروری 2011ء | حال |