گوشائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
گوشائی کا شکلی اظہار۔

خطی تخطیط یا خط سازی (font making) میں گوشائی (kerning) سے مراد حروف (letters) کو ایک دوسرے سے موافق اور ہم آہنگ بنانے کی ہوتی ہے۔ چونکہ تاریخی طور پر گذشتہ زمانے میں یہ خط سازی کا کام دھات کے سانچوں سے کیا جاتا تھا اس لیۓ اس وقت چونکہ اسی ہم آہنگی کے لیۓ دھات گھس کر یہ کام انجام دینا پڑتا تھا اس لیۓ اس کے لیۓ بعض اوقات نقر (mortising) کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ ایک اچھے صورت حرف (typeface) میں گوشائی کی خصوصیت لازم جانی جاتی ہے اور اگر اسے مہارت سے انجام دے دیا گیا ہو تو پھر اس خط سے لکھی گئی تحریر میں تمام حروف کے درمیان آنے والی فضاء (space) انکی اپنی ساخت کے مطابق برابر اور یکساں نظر آتی ہے۔ انگریزی میں kerning کا لفظ corner کا قرابتدار (cognate) ہے اور اسی طرح اردو لفظ جو کہ گوشہ سے بنا ہے خود کونا کا قرابتدار ہے۔ اور کونے سے قرابتدار ہونے کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ چونکہ گۓ زمانوں میں دھات سے خط ، ڈھالے جاتے تھے اور اس وقت ان میں کے سانچوں میں حرف کے دونوں جانب ایک ایسا گوشہ یا کونا بنا دیا جاتا تھا کہ جو کہ ان کو صرف اسی مقام پر برابر والے حرف سے جوڑتا تھا کہ جہاں اسی سے مماثل کونا بنا ہوتا تھا اور اس طرح ان حروف کے مابین موافق گوشائی (kerning) برقرار رکھی جاتی تھی ؛ جیسے V کے بعد اگر A ہو تو V کا دائیاں بالائی حصہ کونا یا گوشہ رکھنے کی وجہ سے A کے بائیں بالائی مقام پر اسی جگہ یا فضاء تک گوشائی کرے جہاں A پر بائیں جانب کونا یا گوشہ بنایا گیا ہو۔ بائیں جانب دی گئی تصویر میں اسی بات کا شکلی اظہار کیا گیا ہے جس میں A اور V کا گوشائی تعلق و موافقت دیکھی جاسکتی ہے، اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے کہ شکل میں مذکورہ بالا بیان کے بالعکس A کے بعد یا دائیں V دکھایا گیا ہے۔