گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن

متناسقات: 33°40′14″N 72°56′52″E / 33.6706°N 72.9477°E / 33.6706; 72.9477
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن
Golra Sharif Jn Railway Station
محل وقوعسیکٹر E-11، اسلام آباد
متناسقات33°40′14″N 72°56′52″E / 33.6706°N 72.9477°E / 33.6706; 72.9477
مالکپاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)
پلیٹ فارم2
ٹریک4
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈGLRS
کرایہ زونپاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
خدمات
لوا خطا ماڈیول:Adjacent_stations میں 238 سطر پر: نہ معلوم لائن "خوش حال گڑھ-کوہاٹ-تھل"۔
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ ریلوے اسٹیشن 1882ء برطانوی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا۔ یہ گولڑہ شریف - ملتان براستہ كندياں برانچ ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن ریلوے عجائب گھر قائم ہونے کی باعث مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔برطانوی طرز تعمیر کا شہکار گولڑہ ریلوے اسٹیشن تقریبا 140 پرانا سال ہے۔راولپنڈی پشاور مین لائن پر واقع گولڑہ ریلوے اسٹیشن ایک جنکشن ہے جو متعدد شہروں اور مقامات کو ملاتا ہے۔ صدیوں پرانے برگد کے درختوں کے سائے میں وکٹورین طرز کی عمارت ہر اس انسان کو بہت متاثر کرتی ہے جسے ذوق سلیم کا تھوڑا سا بھی ادراک ہو۔ گولڑہ شریف ریلوے میوزیم، جسے پاکستان ریلوے ہیریٹیج میوزیم بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹر E.11 کے بالکل بازو میں واقع ہے۔ گولڑہ شریف ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کا حصہ ہے ، جو سطح سمندر سے 1,994 فٹ کی بلندی پر، مارگلہ ہلز کے جنوب مشرق میں اور گندھارا تہذیب کے گہوارے ٹیکسلا کے قدیم شہر کے مشرق میں ہے۔ اس ریلوے میوزیم میں برطانوی راج کے زمانے کے ریلوے سے وابستہ آثار اور یادگاریں جمع کی گئی ہیں۔ یہاں پہنچ کر انسان 19 ویں صدی کے برٹش راج میں پہنچ جاتا ہے۔نیروگیج پٹری پرچھوٹے کوئلے اور بھاپ سے چلنے والے انجن بوگیاں اور ٹرالیاں کھڑی ہیں۔میوزیم میں مٹی کے تیل سے روشن ہونے والی قدیم سگنل لائٹس ، بندوقیں ، قدیم ریلوے پنکھے اور بے شمار چیزیں موجود ہیں۔

ریلوے کا عجائب گھر[ترمیم]

اس اسٹیشن پر گولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر کے نام سے ریلوے کا عجائب گھر بھی موجود ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

جنڈ-کوہاٹ ریلوے براڈ گیج سیکشن[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]