گوگل ایڈسینس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


گوگل ایڈسنس۔ اس سروس سے گوگل اپنے صارفین کی ویب گاہ پر اشتہارات پیش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جس کے باعث ویب گاہ کے مالکان لاکھوں ڈالرز کی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہو اور شاید ہی ایسا کوئی انٹرنیٹ صارف ہو کہ جو گوگل کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ تفریح کی دنیا پر بادشاہی کرنے والے سر چ انجن کو دنیا گوگل کے نام سے یاد کرتی ہے۔ گوگل کہ جو آج سے تقریباچند ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا آج آن لائن بزنس میں بہت آگے نکل چکا ہے۔ گوگل اپنے صارف کو pay per click یعنی فی کلک کے پیسے دیتا ہے گوگل ایڈسینس کے بارے میں بہت سے ویب گاہ اب اردو میں بھی آچکی ہیں یعنی گوگل ایڈسینس انٹرنیٹ پر کمائی کرنے کا ایک سستا طریقہ ہے۔