گیارہویں شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

گیارہویں شریف شیخ عبدالقادر جیلانی کی پیدائش سے منسوب ہے۔ غوث الاعظم کی نسبت سے ہر ماہ چاند کی گیارہ تاریخ کی منائی جاتی ہے۔ عموماً ایسی محافل میں نعت خوانی، مناقب، ذکر و اذکار اور صلوۃ و سلام پڑھا جاتا ہے۔ گیارہویں شریف کی نسبت سے کی جانے والی محافل میں عموماً لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ گیارہویں شریف کا مطلب یہ ہے کہ حلال، پاک چیز از جنس ماکول و مشروب تیار کرکے فقراء و مساکین وغیرھم کو کھلا پلاکر اس کا ثواب حضور پُرنور حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روح کو پہنچایا جاتا ہے۔

گیارہویں کی وجہء تسمیہ

کلیات جدولیہ فی احوال اولیاء اللہ، المعروف بتحفۃ الابرار صفحہ29 میں بحوالہ تکملہ ذکرالاصفیاء گیارہویں کی وجہ تسمیہ یہ لکھی ہے کہ آپ ہر ماہ میں گیارہ تاریخ چاند کو عرس رسالت مآب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے تھے اس وجہ سے گیارہویں آپ کے نام سے مشہور ہے۔

نام نہاد گیارہویں کا قرآن و سنت یا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم یا سلف صالحین سے کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔