ہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

اردو کا چونتیسواں حرف 'ہ' (ہے) ہے۔ فارسی کا اکتیسواں، عربی کا ستائیسواں اور ہندی کا تینتیسواں حرف ہے۔ حسابِ ابجد کی رو سے اعداد 5 شمار ہوتے ہیں۔ اس کی دیگر اشکال بھی ہیں جیسے دو چشمی ہے یا 'ھ' ۔ یہ کوئی الگ حرف نہیں بلکہ اسی حرف کی مختلف شکل ہے۔عربی میں دو چشمی ہے 'ھ' استعمال ہوتی ہے مگر اردو میں زیادہ تر اس کو مخلوط حروف بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کھا، ڈھلان وغیرہ۔ اسے ہائے ہوز بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات حرف کے درمیان میں اس کی شکل بدل جاتی ہے جیسے 'کہا' میں کاف اور الف کے درمیان۔

اردو حروفِ تہجی

مزید[ترمیم]

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ہ&oldid=746086’’ مستعادہ منجانب