ہالیجی جھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Haleji Lake
محل وقوعٹھٹھہ, سندھ, پاکستان
جغرافیائی متناسقصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°48′21″N 67°46′46″E / 24.8059107°N 67.7794817°E / 24.8059107; 67.7794817
نکاسی طاس ممالکپاکستان
زیادہ سے زیادہ. لمبائی2 کلومیٹر
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی2 کلومیٹر
رقبہ سطح4 مربع کلومیٹر
اوسط گہرائی250 میٹر
زیادہ سے زیادہ. گہرائی250میٹر
آبادیاںٹھٹھہ, کراچی

ہالیجی جھیل ضلع ٹھٹہ، صوبہ سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ کراچی سے 82 کلومیٹر اور ٹھٹہ سے 24 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں قومی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ ایشیا میں پرندوں کی سب سے بڑی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ یہاں پرندوں کے سوا دو سو کے قریب اقسام ریکارڈ کی گئی تھیں ہالیجی جھیل کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران برطانوی حکام نے محفوظ ذخیرہ آب کے طور پر تعمیر کیا تھا۔ لگ بھگ بائیس ہزار ایکڑ پر مشتمل جھیل کا قطر اٹھارہ کلومیٹر ہے۔

اس جھیل کی لمبائی 685 مربع میل ہے اور گہرائی اوسط 17 فیٹ تک ہے۔ اس جھیل میں کینجھر جھیل سے بھی پانی چھوڑا جاتا تھا، لیکن اب یہ سلسلہ بند کر دیا گیا ہے70ء کی دَہائی میں اس جھیل سے کئی برسوں تک کراچی کو پانی بھی فراہم کیا جاتارہا۔

اس جھیل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی پسندیدہ آماجگاہ تھی۔ 1972ء میں اس جھیل کو جنگلی حیات کی مکمل پناہ گاہ(سینکچوری) کا درجہ دیا گیا تھا۔70ء سے 80ء کی دہائی تک ہالیجی جھیل سندھ وائلڈ لائف بورڈ کے زیر انتظام میں ہوا کرتی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب یہاں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی تعداد لاکھوں میں ہوا کرتی تھی۔ اُس وقت بین الااقوامی ادارے کی ٹیم نے یہاں سروے کیا تھا، جس میں انھوں نے تقریباً 255 پرندوں کی اقسام یہاں سے دریافت کی۔سروے کے بعد جھیل کو’’ پرندوں کی جنت‘‘ کا لقب بھی دیا گیا تھا۔ اسی طرح ہالیجی جھیل میں دلدلی مگرمچھوں کی بھی افزائش ہوتی تھی۔

2004ء میں مگرمچھوں کی تعداد تقریباً 100 تھی، لیکن حالیہ سروے میں محسوس ہو رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہاں صرف دو مگرمچھ ہی بچے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔24°48′21″N 67°46′46″E / 24.8059107°N 67.7794817°E / 24.8059107; 67.7794817

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔