ہلال امتیاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ہلال امتياز سے رجوع مکرر)
ہلال امتیاز
ایوارڈ صدر پاکستان کی طرف سے نوازا جاتا ہے
قسماعزاز
اہلیتپاکستانی یا غیر ملکی شہری
اعزاز برائےادب، فنون لطیفہ، کھیل، طب، سائنس اور فوجی خدمات کے سلسلے میں
شماریات
پہلا اجرا19 مارچ 1957
ترتیب مراتب
اگلا (اعلیٰ)نشان امتیاز
اگلا (کمتر)ستارۂ امتیاز

اعزاز کا ربن جو مسلح افواج کے افسران کی وردی پر لگایا جاتا ہے۔

ہلال امتیاز (انگریزی: Crescent of Excellence) حکومت پاکستان کی طرف سے شہریوں کو دیا جانے والا دوسرا اعلیٰ ترین شہری انعام (سویلین ایوارڈ) اور پاکستان کی مسلح افواج کے افسران کو اعزازی طور پر دیا جانے والا انعام ہے۔ یہ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے "خاص طور پر پاکستان کی سلامتی، قومی مفاد، عالمی امن، ثقافتی اور دیگر عوامی خدمات میں شاندار حصہ ڈالا۔" یہ ایک شہری اعزاز ہے اور پاکستان کے شہریوں تک محدود نہیں۔
یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارنامے سر انجام دیے جس سے پاکستان کی بین الاقوامی شناخت بہتر ہوئی۔ یہ عام شہریوں کو ادب، فنون لطیفہ، کھیل، طب اور سائنس کے شعبوں میں دیا جاتا ہے۔ ہر سال یوم آزادی، 14 اگست، کو اس اعزاز کی نامزدگیاں کی جاتی ہیں اور یوم پاکستان، 23 مارچ، کو صدر پاکستان کی طرف سے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے۔
مسلح افواج کے افسران جن میں میجر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (آرمی)، ایئر وائس مارشل یا ایئر مارشل (ایئر فورس) اور ریئر ایڈمرل یا وائس ایڈمرل (بحریہ، پاکستان کوسٹ گارڈ اور پاکستان میرینز) شامل ہیں، کو یہ اعزاز شاندار خدمات کے سلسلے میں دیا جاتا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی "کمیٹی براے ایوارڈ اینڈ ریکگنیشن سروسز(Award and Recognition Services)" اس اعزاز کے اہل افراد کے نام منتخب کرتی اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے مشورے پر صدر پاکستان ایک تقریب میں جو پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرتا ہے، ان افراد کو ہلال امتیاز سے نوازتا ہے۔

ساخت[ترمیم]

ہلال امتیاز سنہری چمبیلی کی بنی ایک ڈسک جو ایک خالص سونے سے بنے ستارے کے درمیان میں ہوتی ہے، پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے عین درمیان میں زمرد کا گول ٹکڑا جس کے درمیان میں سنہری ہلال بھی موجود ہوتا ہے۔

2023ء[ترمیم]

  • ڈاکٹر خواجہ عبد الحی مرحوم ،
  • انجینئر پروفیسر احمد فاروق بازئی،
  • پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا،
  • حکیم رضوان حفیظ،
  • ڈاکٹر راجا علی رضا انور،
  • رئیس احمد،
  • امجد اسلام امجد مرحوم،
  • احمد عارف نظامی مرحوم،
  • مجیب الرحمن شامی،
  • الطاف حسن قریشی،
  • بلقیس بانو مرحومہ،
  • محمد رمضان چھیپا،
  • سردار احمد نواز سکھیرا،
  • معروف افضل مرحوم،
  • محمد طلحہ محمود،
  • ہلال الرحمن،
  • ڈاکٹر گوہر اعجاز،
  • کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم،
  • جسٹس (ر) فضل کریم،
  • سلطان علی الانا
  • خواجہ مسعود اختر

2024[ترمیم]

  • بریگیڈئر سید سرفراز علی مرحوم،
  • پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ (سائنس)،
  • پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد
  • پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تعلیم)،
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر (میڈیکل سائنسز)،
  • راحت علی خان (فن)،
  • محمد احمد طاہر بھٹی (فلم ڈائریکشن و فیشن ڈیزائننگ)،
  • زاہد ملک (مرحوم)(صحافت)،
  • محمد امجد ثاقب (سوشل سروسز)
  • احمد عرفان،
  • راجا نعیم اکبر،
  • لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان،
  • بریگیڈئر عاطف رفیق،
  • ڈاکٹر محمد جہانزیب خان،
  • سید طارق فاطمی،
  • طارق باجوہ،
  • طارق محمود پاشا،
  • شاہد خان،
  • سبطین ایف حلیم،
  • کیپٹن(ر) زاہد سعید

شامل ہیں ، مذہبی سکالر

  • مفتی عبد الشکور (مرحوم)
  • سید بابر علی
  • پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم

مزید دیکھیے[ترمیم]

ملاکا اسٹک

اعزازی شمشیر (پاکستان)

تمغائے امتیاز

تمغائے بسالت

تمغائے جرات

ستارہ بسالت

ستارہ جرأت

ستارۂ امتیاز

نشان امتیاز

نشان حیدر

ہلال امتیاز

ہلال جرأت

حوالہ جات[ترمیم]